ایسے میں جب صدر بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن جمہوریہِ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے جا رہے ہیں وائٹ ہاؤس کا عملہ 22 جون کی خصوصی شام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس روز بائیڈن گھرانے نے اپنے مہمان کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیے کا اہتمام کر رکھا ہے۔
ایک صدی سے زیادہ عرصے سے امریکی صدور اِن پرتکلف عشائیوں میں سفارت کاری کو کھانوں کی فہرست میں شامل کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اِس عشائیے میں کیلی فورنیا کی سبزیوں کی شیف، نینا کرٹس مہمان شیف ہوں گیں اور اس شام گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی وائلن نواز جوشوا بیل اپنے فن سے تفریح فراہم کریں گے۔
کیا آپ اس سرکاری عشائیے سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہیں؟ محکمہ خارجہ کے حالیہ ترین ڈیجیٹل مضمون میں آپ کو وائٹ ہاؤس کے ڈائننگ روم کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
یہ مضمون ایک مختلف شکل میں اس سے پہلے 24 اپریل کو بھی شائع کیا جا چکا ہے۔