شمالی کوریا کے بارے میں حکمت عملی میں ربط پیدا کرنے کے لیے 22 مئی کو صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے ساتھ اِس سال گرمیوں میں ہونے والی طے شدہ سربراہی ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مئی 2017 میں جنوبی کوریا کے لیڈر کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد، صدر ٹرمپ کی مون کے ساتھ یہ چوتھی دو طرفہ ملاقات ہے۔
مون نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی “تقدیر اور مستقبل” کا انحصار اس جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مذاکرات پر ہے۔ انہوں نے کہا، ” اور اسی لیے میں امریکہ اور شمالی کوریا کی آئندہ ہونے والی سربراہی ملاقات کی کامیابی میں مدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا اور اس عمل کے دوران میں مکمل طور پر آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔”