نئی زراعتی ٹیک کمپنی کے سی ای او، لیونارڈو ڈی کیپریو اور فنک سول موسیقی کی صنف کے بینڈ، ڈیپ کنگز میں کیا قدرمشترک ہے؟
صدر اوباما نے تبدیلی لانے والوں کے”سا ؤتھ بائی سا ؤتھ لان” نامی خصوصی اہتمام کے ساتھ منعقد کیے گئے میلے پر، انہیں وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔
نیتھن سوایا کے لیگو سے بنائے گئے”پارک پیپل” یعنی “پارک کے لوگ” کے عنوان سے بنائے گئے مجسمے وائٹ ہاؤس کے چمن زاروں میں جا بجا رکھے گئے تھے جہاں پر صدر نے ڈی کیپریو کے ساتھ آب و ہوا میں تبدیلی اور مریخ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس میلے میں نامور اداکار اور ماحولیات کے موضوع پر کام کرنے والے، ڈی کیپریو نے آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اپنی دستاویزی فلم، Before the Flood یعنی سیلاب سے پہلے کا افتتاحی شو بھی منعقد کیا۔ Food+Tech Connect کے بانی، ڈینیئل گُولڈ نے اس مباحثے کی قیادت کی جس کا تعلق ان جدید طریقوں سے ہے جن کے ذریعے لوگ اور ٹکنالوجی خوراک کا مستقبل تبدیل کر رہے ہیں۔
3 اکتوبر کو ہونے والے “سا ؤتھ بائی سا ؤتھ لان” میلے کا مقصد ریاست ٹیکساس کے شہر، آسٹن میں، South by Southwest (SXSW) کے نام سے ہر سال منعقد ہونے والے موسیقی، فلم اورجدت طرازی کے میلے جیسا ماحول پیدا کرنا تھا۔
We can all be the change in our own communities—all it takes is the courage to get started. https://t.co/1Gk8VZRM3S #SXSL pic.twitter.com/yK2WE1qMg9
— White House Archived (@ObamaWhiteHouse) October 4, 2016
ٹیک بلاگر اور کاروباری نظامت کار، انیل داش کا کہنا ہے کہ سا ؤتھ لان میلہ آسٹن کے SXSW کے ساتھ، اس کے دنیا کو تبدیل کرنے کے نظریات کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ تعلق جوڑنے کا ایک طریقہ تھا جو محنت کشوں کے حقوق، سول سوسائٹی کے حقوق اور دیگر حقوق کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے “حقیقی طور پر کام کر رہے ہیں”
وائٹ ہاؤس کے اس تکنیکی میلے میں طالبعلموں کا ایک فلمی میلہ، چھوٹی چھوٹی پرچیوں سے بنائی گئی آرٹ کی ایک دیوار، جیل اصلاحات کے حق میں اور معذور لوگوں کی مدد کے لیے ٹکنالوجی کے استعمال کے عملی مظاہرے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تمام تقریبات کی ویڈیو کے لیے #SXSL اور White House ملاحظہ فرمائیے۔
اس مضمون کی تیاری میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں سے استفادہ کیا گیا۔