وائٹ ہاؤس کی کرسمس کی سجاوٹوں میں شامل ایک خاموش خراج تحسین

آتش دان کے اوپر لگے تختے پر رکھے ہوئے عمارتوں کے چھوٹے چھوٹے نمونے۔ (White House/Andrea Hanks)
کرسمس کے تہوار کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے ریڈ روم کے آتش دان کے اوپر لگے تختے کو سب سے پہلے مدد کو آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے والی اشیا سے سجایا گیا ہے۔ (White House/Andrea Hanks)

اس ماہ وائٹ ہاؤس آنے والوں کو کرسمس کی ہریالی، رنگ برنگے قمقموں سے سجے تراشیدہ درخت اور متنوع امریکی منظر ناموں کے چھوٹے چھوٹے نمونے خوش آمدید کہتے ہیں۔ حال ہی میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی سجاوٹوں کا افتتاح کیا۔ یہ سجاوٹیں “خوبصورت امریکہ” کی نمائندگی کرتی ہیں اور ملک کے فطری عجائبات کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

تاہم ریڈ روم (سرخ کمرہ) اس مرکزی تصور سے یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے۔ اس کی سجاوٹ میں ہنگامی صورت حال میں سب سے پہلے مدد کو پہنچنے والوں اور اگلی صفوں میں کام کرنے والوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ ریڈ روم میں رکھے گئے کرسمس ٹری پر ہاتھ سے بنائی گئی جو سجاوٹی اشیا لگائی گئی ہیں اُن میں ایک چھوٹے سے ہسپتال کی عمارت، کوڑا اٹھانے والے ٹرک، نرس کی ٹوپی اور تجربہ گاہ میں پہنے جانے والے کوٹ کے نمونے شامل ہیں۔ اس کمرے کے آتش دان کے اوپر لگے تختے پر بھی ایک چھوٹے سے ہسپتال، آگ بجھانے والے سٹیشن اور کورونا وائرس میں مدد کے لیے سب سے پہلے مدد کو آنے والے لوگوں سے جڑی عمارتوں کے منظرناموں کے غیرمعمولی نمونے رکھے گئے ہیں۔

خاتون اول نے ٹوئٹر کی وساطت سے کہا، “ہماری قوم کے ہیروز ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور حقیقت میں یہ ہی وہ (لوگ) ہیں جو امریکہ کو خوبصورت بناتے ہیں۔”