People looking at a table (State Dept./D.A. Peterson)
واشنگٹن کے سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے فریئر سیکلر عجائب گھر میں "ہفت سِن" نامی نوروز کی ایک روائتی میز پر وہ سات چیزیں رکھی گئی ہیں جو تجدید اور ایک نئی زندگی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ (State Dept./D.A. Peterson)

لاکھوں امریکی ملک بھر میں  نئے فارسی سال کا استقبال کرنے کے لیے نوروز کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں اور اس میں ملک کا دارالحکومت بھی شامل ہے۔

اپنے تین سالہ بیٹے شیروِن کے ہمراہ سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کی نوروز کی 11ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کرنے والی ایرانی نژاد امریکی شہری سارہ قدوسی کہتی ہیں، "یہاں میں اپنے آپ کو اپنی جڑوں سے جڑی ہوئی محسوس کرتی ہوں اور یہ مانوسیت ایک اچھا احساس ہے۔"

People watching calligraphy demonstration (State Dept./D.A. Peterson)
فریئر سیکلر عجائب گھر میں ہونے والی نوروز کی اس تقریب میں آنے والے لوگ فارسی فنِ خطاطی کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ (State Dept./D.A. Peterson)

فارسی کیلینڈر کا پہلا دن ' نوروز'  زرتشتوں اور بہائیوں کے لیے ایک مقدس دن ہے۔ اس دن ایران اور وسط اییشیا کے بیشتر ممالک میں قومی تعطیل ہوتی ہے۔ یہ دن قفقاز، بلقان اور مغربی ایشیا کے کے بہت سارے علاقوں میں بھی منایا جاتا ہے۔

قدوسی نے بتایا کہ وہ گزشتہ برس واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں بھی آئیں تھیں۔ "میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹا فارسی تہواروں سے واقفیت حاصل کرے۔"

نوروز مارچ کے اعتدالِ ربیعی والے دن منایا جاتا ہے۔ اس دن سورج زمین کے خط استوا پر عموداً چمکتا ہے اور دن اور رات کے دورانیے برابر ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس سال یہ دن مارچ کی 20 تاریخ کو پڑ رہا ہے۔

Shadow puppet show (State Dept./D.A. Peterson)
نوروز کی تقریب میں آنے والے لوگ پتلی تماشہ سایوں کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ اس تماشے کا تعلق 11ویں کی کلاسیکی کتاب "شاہنامہ" یعنی "بادشاہوں کی کتاب" سے ہے۔ (State Dept./D.A. Peterson)

افغان نژاد امریکی شہری مجیب ضمرال غزنوی کہتے ہیں، "ہمارے گھرانے میں موسیقی کے بغیر نوروز مکمل نہیں ہوتا۔ موسیقی ہماری وطن کی یاد کا مداوا کرتی ہے۔" مجیب نے سمتھسونین کی آرٹ کی فریئر گیلری اور آرتھر ایم سیکلر گیلری میں ہونے والی تقریب میں افغان موسیقی کے روائتی آلات کا میز سجایا۔

ٹوئٹر کی عبارت کا ترجمہ:

امریکی عوام کی طرف سے امریکہ، ایران اور دنیا بھر میں#نوروز منانے والے ہر ایک فرد کو میں اپنی پُرجوش تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا سال حیاتِ نو، صحت اور خوشحالی سے بھر پور ہو۔ نوروز مبارک