وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن جرمنی میں کولون بون ایئرپورٹ پر۔ (© AP Images)

وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن امریکہ کے اعلٰی ترین سفارت کار کی حیثیت سے اپنے پہلے غیرملکی دورے پر 15 فروری کو جرمنی کے شہر بون پہنچے۔

دنیا بھر میں سفر کرنے والے تیل کی صنعت سے وابستہ ایک سابقہ عہدیدار اور انجنیئر، ٹِلرسن گروپ آف 20 یا جی ٹوئنٹی کے طور پر مشہور دنیا کی سرکردہ معیشتوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کرنے کے لیے 17 جنوری تک جرمنی میں قیام کریں گے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزراء عالمی چیلنجوں اور سفارت کاری کے اُن طریقوں پر تبادلہ خیالات کریں گے جو ایک پُرامن اور خوشحال دنیا کے قیام میں ممدومعاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 7 اور 8 جولائی کو ہیمبرگ، جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کا پیش خیمہ ہے۔

بون میں اپنے قیام کے دوران وزیرخارجہ ٹِلرسن یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے، برطانیہ، سعودی عرب، اومان، متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جی 20 اُنیس ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل ہے۔ ان ممالک میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔