وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے مسلمانوں کا تہوار عید الاضحٰی دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک ویڈیو پیغام دے کر منایا۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا، “یہ غور و فکر اور عبادت کا وہ وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ امن اور ہمدردی کے جذبے کے تحت مل بیٹھتے ہیں۔”

وزیر خارجہ کے “عید مبارک” کہنے کے لفظی معانی عید کی “بابرکت خوشیاں” ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خیرات اور قربانی عید الاضحٰی کے ایک اہم اجزا ہیں۔

ٹوئٹر کا ترجمہ: آج، میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحٰی کے موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔ میں [امریکہ کے] ان تمام دوستوں، شراکت داروں، اور اتحادیوں کو #EidMubarak  [عید مبارک] کہتا ہوں جو آج عید منا رہے ہیں۔

[نوٹ: ویڈیو انگریزی میں ہے۔]

صدر کے معاون جیسن گرین بلاٹ نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے “سب عید منانے والوں کو ایک بابرکت عید الاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔ [انہوں نے کہا]  دعا ہے کہ یہ عید آپ اور آپ کے خاندانوں کے لیے خوشیاں، خوشحالی اور امن لے کر آئے۔”

عید الاضحٰی یعنی “عیدِ قربان” اسلامی سال کا اہم ترین تہوار ہے۔ یہ تہوار سال میں ایک بار مکہ مکرمہ میں ہونے والے حج کے دوران آتا ہے۔

عید کی ابتدا پیغمبر ابراہیم علیہ السلام کے اللہ پاک کی طرف سے لیے جانے والے اُس امتحان سے ہوئی جس میں انہیں اپنے بیٹے کی قربانی کرنے کا کہا گیا۔ آخری لمحے، اللہ پاک نے قربانی کے لیے اُن کے بیٹے کو ایک مینڈھے سے بدل دیا۔ ابراہیم علیہ السلام کے انتہائی ایثار کے فعل کی یاد مناتے ہوئے مسلمان ہرسال عید الاضحٰی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔