
وسطی امریکہ کی معیشت میں امریکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
نائب صدر ہیرس نے 27 جنوری کو ہنڈوراس کے دورے کے دوران کہا، “میں امریکی سی ای اوز اور کارپوریشنوں [کے نمائندوں] کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہوں اور انہوں نے اس خطے میں سرمایہ کرنے کے وعدے کیے ہیں۔ اب تک 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے جا چکے ہیں۔”
غیر قانونی ہجرت کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کے امریکی حکومت کے منصوبے میں، دیگر اقدامات کے علاوہ شمالی وسطی امریکہ، خاص طور پر گوئٹے مالا، ہنڈوراس اور ایلسلواڈور میں زیادہ اقتصادی مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔ اُن کے ملکوں میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع ان ممالک کے شہریوں کو اپنے اپنے ملکوں میں کام کرنے اور خوشحالی کے مواقع تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ہیرس کی عملی طور پر مدد کرنے کی اپیل کے نتیجے میں اعلیٰ امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور مزید کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
ہیریس نے 27 جنوری کو ہنڈوراس کی صدر، سیومارا کاسترو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا، “جب ہم اقتصادی امداد کے ذریعے اپنی توجہ مرکوز کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس میں وسطی امریکہ کے ممالک کو جو کچھ ہم دے سکتے ہیں اُس کا بیشتر حصہ سی ای اوز کے ساتھ اور امریکہ میں ہمارے نجی شعبے یعنی امریکی کارپوریشنوں کے ساتھ شراکت داری پر مشتمل ہوگا۔”
Thank you to the people of Honduras and President Xiomara Castro for welcoming me to Tegucigalpa. We look forward to continue working with your new government on solving challenges and creating opportunity. pic.twitter.com/Q6ygotKJNg
— Vice President Kamala Harris (@VP) January 28, 2022
وائٹ ہاؤس کے مطابق،مئی 2021 سے:-
- • مائیکروسافٹ نے 1.1 ملین لوگوں تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل رسائی کے لیے تربیتی مراکز قائم کیے، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا اور 1.1 ملین افراد تک براڈ بینڈ پہنچانے پر کام کیا۔ مائیکروسافٹ نے 100,000 سے زیادہ کارکنوں کو تکنیکی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت بھی دی۔
- • نیسپریسو نامی کمپنی نے ہنڈوراس اور ایلسلواڈور سے پہلی مرتبہ کافی خریدنے کا اعلان کیا ہے اور گوئٹے مالا سے کافی کی خرید میں اضافہ کیا۔ اگلی فصل کے موسم کے لیے خطے میں سرگرمیاں بڑھانے کے منصوبے کے علاوہ نیسپریسو خطے کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 2025 تک کافی کی خریداری، خصوصی قیمتوں اور تکنیکی مدد پر 150 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔
- • ماسٹر کارڈ کمپنی نے گوئٹے مالا کی وزارت اقتصادیات کے ساتھ ڈیجیٹل ملک کی حیثیت سے شراکت داری کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ایلسلواڈور، گوئٹے مالا اور ہنڈوراس کے پانچ ملین افراد کو باضابطہ مالیاتی معیشت میں شامل کیا جا سکے اور ایک ملین چھوٹے کاروباروں کو آن لائن ادائیگی کے نظام تک رسائی کے قابل بنایا جا سکے۔
ایک ورچوئل تقریب میں ہیرس نے وسطی امریکہ اور امریکہ کے 1,300 سے زیادہ کاروباری، حکومتی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر مشتمل سامعین کی عملی اقدامات کی اپیل کے جواب میں متحرک ہونے کی حوصلہ افزائی کی۔
محکمہ خارجہ نے کہا، ” ہم مل کر سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، اقتصادی مواقع کو فروغ دینے اور خطے میں طویل مدتی ترقی میں مدد کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔”