ووٹروں کی آن لائن معلومات کا تحفظ

کمپیوٹر پر ٹائپ کرنے والا ایک ہاتھ (Shutterstock)
(Shutterstock)

یہ بات تو ہم جانتے ہیں:  کسی بھی امریکی انتخاب کے نتیجے میں دھاندلی سے ردوبدل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ووٹنگ کی مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتیں۔ اس طرح باہر کے لوگوں کے لیے آن لائن رسائی حاصل کرنا اور ووٹوں میں تبدیلی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

لیکن ووٹنگ سے متعلق ووٹروں کے رجسٹریشن کے ریکارڈ جیسی دیگر معلومات ریاستوں اور کاؤنٹیوں کے سرورز  پر موجود ہوتی ہیں۔ یہ سلسلہ برسوں سے چلا آ رہا ہے اور مقامی حکومتوں کو اس قسم کے ڈیٹا کو غلط  ہاتھوں میں جانے سے روکنے کا تجربہ ہے۔

الیکشن سینٹر کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر، ٹِم میٹس نے سی این این کو بتایا، “ریاستی اور مقامی عہدے داروں کے لیے مکمل سکیورٹی کا تصور نیا نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہمیشہ ان کا واسطہ پڑتا رہتا ہے۔” یہ سینٹر انتخابات کرانے کے ذمہ دار ریاستی اور مقامی حکومتوں کے عہدے داروں کو انتخابات کے انتظامات کرنے کی تربیت دیتا ہے۔

اگرچہ انتخابات کا انتظام ریاستیں اور مقامی حکومتیں کرتی ہیں، تاہم چار ریاستوں کے سوا باقی سب نے مندرجہ ذیل امور میں وفاقی  حکومت کی طرف سے اضافی امداد کی پیشکش قبول کر لی ہے:

  • ووٹر رجسٹریشن کے ڈیٹا بیس کی حفاظت کرنے اور انتخابی نظام کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقوں پر عمل درآمد کرنا۔
  • ، “سائبر ہائیجین سکینز” کو استعمال میں لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا تاکہ انٹرنیٹ سے منسلک سسٹمز جیسے سرکاری ویب پیجز جن پر انتخابات کے نتائج کی اطلاع دی جاتی ہے، محفوظ رہیں۔
  • ووٹنگ مشینوں کو صحیح طریقے سے سٹور کر کے اور ووٹنگ کے مقام کی مجموعی سیکورٹی کے بارے میں مشورے دے کر، پولنگ سٹیشنوں کی حفاظت کو یقینی بنانا۔

نیویارک کی ریاست کے بورڈ آف الیکشنز کے ایک ترجمان، جان کونکلِن نے سی بی ایس نیوز کو بتایا، “یہ کام ہم پہلے ہی سے  اپنی ریاست کے نظام کے تحت کر رہے ہیں، لیکن اب چونکہ وفاقی حکومت نے مدد کی پیشکش کی ہے، اور یہ بالکل مفت ہے، تو ہم نے سوچا کہ اضافی  احتیاطی اقدامات کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔”

Elections_Banner_Urdu