نکولس مادورو کی بدعنوانی اور وينيزويلا کے اندر اور باہر تشدد کے ليے اس کی پشت پنائ جاری ہے؛ جبکہ اس بات کو ايک برس گزر چکا ہے جب اس نے قوم کی جمہوريت کو تہہ وبالا کر کے غير قانونی طور پر صدارت کی دوسری مدت حاصل کی۔
امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے کہا کہ “مادورو ايسی کاروائياں جاری رکھے ہوۓ ہے جن کی بدولت لاکھوں لوگ وينيزويلا سے بھاگنے پر مجبور ہوۓ ہيں”۔ دی اسٹيٹ آف فوڈ اينڈ نيوٹريشن ان دا ورلڈ کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق 21 فيصد سے زائد وينيزويلا کے باشندے غذائ قلت کا شکار ہيں۔
مادورو تشدد کے ذريعے جمہوريت کا مقابلہ کرتا ہے

جنوری 15 کو ماڈورو کے حمايتی بدمعاشوں نے ان گاڑيوں پر حملہ کيا جو قومی اسمبلی کے ممبران کو ہفتہ وار اجلاس کے ليے کاراکاس ميں وفاقی قانون ساز محل کی جانب لے کے جا رہی تھيں۔ انھوں نے گاڑيوں پر گولياں برسائيں، ان کی کھڑکيوں کو چکنا چور کيا اور کسنی کے ذريعے توڑ پھوڑ کی۔ ان حرکات پر سرزنش کرنے کی بجاۓ ڈاؤسڈاڈو کابيلو جو کہ ماڈورو کی مسلح فورسز کا کپتان ہے اس نے عوامی سطح پر ان کی تعريف کی۔
يہ سب اس واقعے کے ايک ہفتے بعد ہوا جب مادورو کے محافظوں نے عبوری صدر خوان گائيڈو اور حزب مخالف کے قائدين کو جسمانی طور پر قومی اسمبلی کی عمارت ميں جانے سے روکا جبکہ وہ پارليمانی انتخاب کا انعقاد کرنے جا رہے تھے۔
مادورو نے دہشت گرد تنظيموں کو ملک ميں کھلی چھٹی دے رکھی ہے
مادورو کے زير نگرانی ايرانی دہشت گردوں کے وينيزويلا ميں گروہ ہيں جو کہ پھر ہمسايہ ممالک ميں بھی داخل ہو جاتے ہيں۔ امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے گزشتہ ہفتے جميکا ميں کہا کہ “حزب الله کے پورے جنوبی امريکہ ميں شکنجے پھيلے ہوۓ ہيں۔ ايف اے آر سی اور ای ايل اين آج وينيزويلا ميں پناہ ليتے ہيں۔ ايف اے آر سی جو کہ کولمبيا کی مسلح انقلابی فورس کے نام سے جانی جاتی ہے اور ای ايل اين، نيشنل لبريشن آرمی گوريلا تنظيميں ہيں جو بے گناہ شہريوں کو اغوا اور ہلاک کرتی ہيں۔
غير عدالتی قتل پر ماڈورو کی جانب سے اسپيشل پوليس فورس کو مبارکباد
اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کمشنر مشيل بيکليٹ نے دسمبر 18 کو اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کونسل کو آگاہ کيا کہ کيسے پوليس کی جانب سے غير عدالتی قتل کے واقعات نے وينيزويلا ميں زندگياں برباد کر دی ہيں اور اس بات کی اپيل کی کہ بغير کسی قاعدے کے فعال سيکورٹی فورسز کو ختم کيا جاۓ۔
مادورو کا جواب؟ دو روز بعد اس نے ايک پريس کانفرنس کا انعقاد کيا اور ان فورسز کو مبارک باد پيش کی جنھوں نے قتل کيے تھے اور اس بات کا وعدہ کيا کہ پورے ملک ميں ان کی موجودگی کو مضبوط کيا جاۓ گا۔
مادورو کی سونے کی کانيں بدستور مقامی آباديوں کو نقصان پہنچا رہی ہيں۔

وينيزويلا کی سونے کی کانيں بشمول ان کانوں کے جو کہ خود ماڈورو کی ملکيت ہيں، مقامی لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ کر برباد کر ديتی ہيں جن کی زمينيں کان کنی کی کمپنياں ہتھيا ليتی ہيں۔ عالمی اکنامک فورم پر گائيڈو نے سونے کی کان کنی پر قابو پانے کے ليے ماڈورو کی حکومت پر مزيد قدغنيں لگانے کی اپيل کی اور اس سارے کاروبار کو “خونی سونا” قرار ديا اور عالمی برادری سے اپيل کی کہ وينيزويلا کی مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کرے۔
مادورو قومی اسمبلی کے ممبران کو تشدد کے ليے مخصوص عقوبت خانوں ميں قيد کرتا ہے
ماڈورو خاموشی کے ساتھ قانون دانوں کو جيل ميں ڈال کر ان پر تشدد کرتا ہے۔ قومی اسمبلی کے ممبر گلبر کارو دسمبر سے لاپتہ ہيں، ان کے وکيل کو حال ہی ميں پتا چلا ہے کہ کارو سرکاری حراست ميں ہيں۔

اسی طرح اسماعيل ليون جنوری 21 سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سے لاپتہ ہے۔ ان کے وکيل کو بعد ميں معلوم ہوا کہ انھيں ہيلیکوائيڈ ميں رکھا گيا ہے جو کہ بدنام زمانہ جيل اور تشدد کی جگہ ہے۔ اب وہ گھر ميں نظربند ہيں۔