امريکی محکمہ خارجہ اور شراکت دار تنظيميں امريکہ اور مشرق وسطی کے طلباء کو ایسی ويڈيو گيمز کے ذريعے آپس میں جوڑ رہی ہيں جو فوری طور پر درپیش عالمی چیلنجوں کے بارے ميں شعور بیدار کرتی ہيں۔
مثبت معاشرتی تبديلیوں کا کا باعث بننے والی “گيم فار چينج” نامی غیرمنفعتی تنظیم کی صدر، سوزانا پولک نے بتایا، “کھيلوں ميں تفريح کے علاوہ بھی طاقت ہوتی ہے۔ وہ معاشرتی اثرورسوخ کا نماياں محرک ثابت ہو سکتی ہيں۔”
محکمہ خارجہ نے “گيمز فار چينج” اور “سٹيونز انشی ایٹو” کے ساتھ مل کر اپريل ميں گيم ايکسچينج کا آغاز کيا۔ اس ميں بحرين، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات سے 2700 طلباء کو امريکہ ميں اکٹھا کیا جائے گا۔ یہ طلبا ایسی ويڈيو گيمز تيار کريں گے جن ميں دنيا میں پائی جانے والی بھوک، آب وہوا کے بحران اور اقوام متحدہ کے ترقی کے ديگر پائيدار اہداف کو اجاگر کيا جائے گا۔
The @StateDept is leveling up! In partnership with @StevensInit & @G4C, Game Exchange will connect the next generation of #gamedevs in the U.S, Bahrain, Israel, & UAE to create video games focusing on sustainable development.
Game on! 🎮 🇧🇭 🇮🇱 🇦🇪 🇺🇸https://t.co/36PDcbevOC pic.twitter.com/3nlVIA0lIE
— Exchange Programs (@ECAatState) April 16, 2021
طلباء آن لائن “گيم سٹوڈيوز” ميں ملاقات کريں گے ویڈیو گیموں کی صنعت اور تدريس سے متعلقہ ماہرين ان کو ایسی ویڈیو گیمز کے ڈيزائن، کوڈ اور تیاری ميں مدد فراہم کريں گے جو طلباء کے چنیدہ عالمی مقصد کو اجاگر کریں گیں۔
طلباء “گيمز فار چينج” کے ويڈيو گيم کے ڈيزائن اور تخليقی نصاب کی پيروی کريں گے اور اپنی مکمل کردہ ويڈيو گيمز کو گيم ايکسچينج کے سالانہ مقابلے ميں بھيجيں گے۔

محکمہ خارجہ دی سٹيونز انيشی ايٹو کے ذريعے گيم ايکسچينج کو فنڈ فراہم کر رہا ہے۔ یہ پروگرام سفير جے کرسٹوفر سٹيونز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو سال 2012 ميں ليبيا ميں مارے گئے تھے۔ اس پروگرام کے تحت امريکہ، مشرق وسطی اور شمالی افريقہ کے طلباء کی پيشہ ورانہ اور تکنيکی تربيت میں مدد کی جاتی ہے۔
سال 2021 ميں سٹيونز انيشی ايٹو کے ورچوئل ايکسچينج پروگرام ميں قريباً 19000 طلباء شرکت کريں گے۔ انيشی ايٹو کی ويب سائٹ کے مطابق يہ پروگرام “ہماری باہم جڑی دنيا ميں نوجوانوں کو قائد بنانے کے ليے” تيار کيے گئے ہيں جن ميں امريکی اور غير ملکی طلباء کی پوڈ کاسٹنگ، کمپيوٹر سائنس اور غيرملکی زبانوں کی تربيت بھی شامل ہے۔