ویت نامی اہلکاروں کا امریکی طیار بردار جہاز کا تاریخی دورہ

یو ایس کارل وِنسن کا نام ریاست جارجیا کے ایک کانگریس مین کے نام پر رکھا گیا ہے۔ (DOD)

کسی بھی امریکی طیارہ بردار جہاز پر آنے والے اعلٰی ترین عہدے کے حامل پہلے ویت نامی فوجی افسر کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
ویت نام کے قومی دفاع کے نائب وزیر، سینیئر لیفٹننت جنرل نگویان چی وِن اور 11 دیگر فوجی افسران 19 اکتوبر کو یو ایس ایس کارل وِنسن نامی طیارہ بردار جہاز پر اُس وقت پہنچے جب یہ جہاز شمالی کیلی فورنیا کے ساحل سے دور معمول کی کاروائیوں میں مصروف تھا۔
طیارہ بردار جہازوں کے ‘حملہ کرنے والے گروپ’ کے کمانڈر، امریکی بحریہ کے ایڈمِرل جان فُلر نے کہا، “یہ ایک تاریخی دن ہے۔” اُنہوں نے وِن کو کارل وِنسن کے عملے کے ساتھ ملاقاتوں میں اور کھانے پر خوش آمدید کہا۔
وِن نے کہا کہ امریکہ اور ویت نام بحری مسائل پر ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں۔
یہ طیارہ بردار جہاز امریکہ کے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ شراکت کاری کو فروغ دیتا ہے، سکیورٹی فراہم کرتا ہے اور ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھتا ہے۔
وِن کا کہنا ہے، “میں کارل وِنسن کی ہمہ گیر پیشہ واریت اور کام کے معیار سے بہت متاثر ہوا ہوں۔”