وینز ویلا کے عوام کے لیے انتہائی ضروری امداد تیار ہے [معلوماتی خاکہ]

وینیز ویلا میں جاری بحران کے جواب میں امریکہ نے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت کاروں کے ساتھ مل کر امدادی سامان کو ایسے مقامات پر تیار رکھا ہوا ہے جہاں سے مصائب کے شکار وینیز ویلا کے عوام کی مدد کی جا سکے گی۔

حالیہ ہفتوں میں 546 میٹرک ٹن دوائیں، حفظان صحت کا سامان اور خوراک  — جس کا کچھ حصہ مقامی طور پر حاصل کیا گیا ہے  — برازیل، کولمبیا اور کیوراکاوً پہنچا دیا گیا ہے۔ امریکہ وینیز ویلا کے لوگوں کو معاشی امداد اور دیگر امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔

یہ امدادی کاوشیں کثیر مقدار میں انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے اُس امداد کے علاوہ ہیں جو امریکہ وینیز ویلا سے بھاگ کر خطے کے دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے وینیز ویلا کے لوگوں کو ایک سال کے زائد عرصے میں فراہم کر چکا ہے۔

 

Graphic showing U.S. aid for Venezuelans (State Dept./J. Maruszewski/© Raul Arboleda/Getty Images)
(State Dept./J. Maruszewski)