وینیز ویلا کے بحران کی چکائی جانے والی انسانی قیمت کی چھ تصویروں کے سلسلے کی تیسری تصویر
اپریل میں کھینچی گئی اس تصویر میں مارکیبو، وینیز ویلا کی 19 سالہ کیتھرین اپنے بچے کو اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ بچہ شدید غذائی کمی کا شکار ہے۔ کیریٹاس نامی کیتھولک امدادی تنظیم کے مطابق وینیز ویلا میں پانچ برس سے کم عمر کے 23 فیصد بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں۔