وینیز ویلا: تباہ حال ہسپتال

وینیز ویلا کے بحران کی چکائی جانے والی انسانی قیمت کی چھ تصویروں کے سلسلے کی پہلی تصویر

تصویر میں دائیں طرف نظر آنے والی دو سالہ بچی اینالین، شدید غذائی کمی اور پٹھوں کے فالج کے قابل علاج مرض کا شکار ہے۔ اینالین کی ماں اسے ہسپتال نہیں لے جا سکتی کیونکہ مقامی ہسپتال بند ہو چکا ہے۔ اس ہسپتال کا آخری مریض علاج کے بغیر مرا۔

امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے مطابق، وینیز ویلا کے تقریباً 70 فیصد ہسپتالوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بجلی چلی جاتی ہے اور پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ وینیز ویلا کی مدد کے لیے انتہائی ضروری بین الاقوامی امداد کو مادورو کی غیر قانونی حکومت روکے ہوئے ہے۔