وینیز ویلا: خوراک کی شدید قلت

وینیز ویلا کے بحران کی چکائی جانے والی انسانی قیمت کی چھ تصویروں کے سلسلے کی پانچویں تصویر

غذائیت کی کمی وینیز ویلا میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ یونیسیف کے مطابق وینیز ویلا کے ستر لاکھ شہریوں کو خوراک کی ضرورت ہے اور اِن میں سے تقریباً آدھے بچے ہیں۔ بین الاقوامی امداد کئی ماہ سے وینیز ویلا کی سرحدوں پر تیار رکھی ہوئی ہے مگر مادورو کی جابر اور غیر قانونی حکومت اس امداد کو وینیز ویلا کے اندر آنے سے روکے ہوئے ہے۔

اوپر تصویر میں دکھایا گیا 28 سالہ میگیل بلانکو، اعصاب اور پٹھوں کی بیماری کے علاوہ شدید غذآئی کمی کا بھی شکار ہے۔