وینیز ویلا کے بحران کی چکائی جانے والی انسانی قیمت کی چھ تصویروں کے سلسلے کی چوتھی تصویر
ٹائم رسالے کے مطابق 2017ء میں، وینیز ویلا کے ایک عام شہری کا وزن 11 کلوگرام کم ہوا۔ وینیز ویلا میں “اینکویسیتا ناسیونال دو کنڈیسیوں دو ویدا” یعنی زندگی گزارنے کے حالات کے بارے میں کیے جانے والے سروے کے مطابق، سابقہ مادورو حکومت کی بد انتظامیوں کی وجہ سے وینیز ویلا میں 90 فیصد کنبے روزمرہ کی ضروریات کے لیے درکار کھانے پینے کی اشیاء مطلوبہ مقدار میں نہیں خرید سکتے۔
28 سالہ میگیل بلانکو کو اعصاب اور پٹھوں کی بیماری ہے اور اُن کا شمار غذآئی کمی کے شکار وینیز ویلا کے بہت سے شہریوں میں ہوتا ہے۔