وینیز ویلا کی خاتون اول کا وائٹ ہاؤس کا دورہ

Fabiana Rosales and Mike Pence in front of fireplace (© Manuel Balce Ceneta/AP Images)
نائب صدر پینس وائٹ ہاؤس میں وینیز ویلا کے عبوری صدر خوان گوائیڈو کی اہلیہ فیبیان روزالیز کا استقبال کر رہے ہیں۔ (© Manuel Balce Ceneta/AP Images)

وینیز ویلا کے عبوری صدر خوان گوائیڈو کی اہلیہ فیبیان روزالیز نے آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی۔

اپنے ملک کے بحران کو زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے روزالیز نے کہا کہ سابقہ صدر مادورو کی حکومت “ہمارا حوصلہ توڑنے کی کوشش کر رہی ہے …  تاکہ ہم مکمل تاریکی میں ڈوب جائیں۔”

روزالیز کو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “ہم وینیز ویلا کے ساتھ ہیں۔”

پینس نے روزالیز سے کہا، “امریکہ آپ کے ساتھ، آپ کے جرأتمند شوہر، اور آزادی کے متوالے وینیز ویلا کے عوام کے ساتھ اُس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک آپ کی “لبریتاد” یعنی آزادی بحال نہیں ہو جاتی۔ روزالیز خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے 28 مارچ کو پام بیچ، فلوریڈا میں ملاقات کریں گی۔ ”