وینیز ویلا کی عوام مادورو کی سوشلسٹ حکومت کے ہاتھوں تکلیفیں اٹھا رہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجےمیں وینیز ویلا میں انہتائی اونچی شرح کی افراط زر، خوراک کی قلت اور صحت عامہ کا بحران پیدا ہوا جس سے لاکھوں لوگ مصیبتیں جھیلنے اور لاکھوں ملک چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور ہوئے۔ ذیل میں دی گئی تصاویر میں ان کی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے:

مارچ 2018 میں کراکس کے ایک سٹور میں خالی شیلفوں کی لائنیں دکھائی دے رہی ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق 2018 میں وینیز ویلا میں افراط زر کی شرح دس لاکھ فیصد سے زیادہ ہوگئی۔

” انکویستا ناسیونال دو کنڈیسیوں دو ویدا” نامی ادارے کے مطابق وینیز ویلا میں 95 فیصد گھرانے روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی مناسب مقدار خریدنے کے قابل نہیں ہیں۔ اوپر، جنوری 2018 میں ایک نوجوان پورٹو کبالو میں ایک ٹرک سے گرنے والے مکئی کے دانے اکٹھے کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2018 میں وینیز ویلا کے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ گئی۔ اوپر، اگست 2015 میں وینیز ویلا سے بھاگتے ہوئے لوگ سروں پر اپنا گھریلو سامان اٹھائے تاچیرا دریا کے اس پار کولمبیا جا رہے ہیں۔

یو ایس ایڈ کے مطابق وینیز ویلا سے آنے والے دس لاکھ سے زیادہ پناہ گزین کولمبیا میں رہ رہے ہیں۔ اوپر، وینیز ویلا کے شہری فروری 2018 میں “سیمون بین الاقوامی پُل” کو عبور کرکے کولمبیا میں داخل ہو رہے ہیں۔

مارچ 2018 میں وینیز ویلا کی سرحد کو عبور کرکے برازیل کی روریما ریاست کے مقام پاکا ریما میں داخل ہونے کے بعد ایک بچی اپنے جڑواں بھائی اور والدین کے ہمراہ لِفٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس دوران بچی نے اپنی گڑیا اٹھا رکھی ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ہائی کمشنر کے مطابقق 014 کے بعد دنیا بھر میں وینیز ویلا کے شہریوں کی پناہ گزینوں کی حیثیت کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں چار ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اوپر، مارچ 2018 میں برازیل کی ریاست روریما کے شہر بوا وزٹا میں وینیز ویلا کے شہریوں کے لیے قائم ایک پناہ گاہ، خیموں سے بھری پڑی ہے۔

جولائی 2017 میں کراکس کی دو سڑکوں کی وسطی پٹی پر لگی لکڑی کی صلیبیں شہری بدامنی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مادورو حکومت اپنی مدت کے دوران وینیز ویلا میں وسیع پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں اور زیادتیوں کی ذمہ دار ہے۔

23 جنوری کو وینیز ویلا کے [دارالحکومت] کراکس میں حکومت مخالف مظاہرین سوشلسٹ صدر نکولس مادورو کے استغفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ اس وقت خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں جب کانگریس کو چلانے والی حزب مخالف کے سربراہ خوان گوائیڈو نے اپنے آپ کا عبوری صدر ہونے کا اعلان کیا تاوقتیکہ نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہو جاتا۔

جولائی 2017 میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والے افراد کے احترام میں وینیز ویلا کے لوگ ایک شمع بردار اجتماع میں شریک ہیں۔