دنیا بھر کے ممالک اعلانیہ طور پر وینیز ویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خوان گوائیڈو کو وینیز ویلا کے عبوری صدر کے طور پر امریکہ کے تسلیم کیے جانے کے فیصلے میں شامل ہو رہے ہیں۔
23 جنوری کو وینیز ویلا کے عوام نکولس مادورو کی بدعنوانی اور بدانتظامی کے خلاف مظاہرے کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس کی پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی اعلٰی شرح کی افراط زر، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت اور صحت عامہ کا ایک بحران پیدا ہو چکا ہے۔
ذیل میں دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے بیانات سے منتخب کیے گئے اُن کے وہ بیانات دیئے جا رہے ہیں جن میں انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گوائیڈو کی وینیز ویلا کے حق بجانب سربراہِ مملکت کے طور پر حمایت کا اعلان کیا ہے۔
گوائیڈو کو عبوری صدر کی حیثیت سے تسلیم کرنے والے دیگر ممالک میں چلی، ارجنٹینا، ہنڈوراس، گوئٹے مالا، ایکویڈور، پاناما، ڈومینیکن ری پبلک، ہیٹی، بہاماز اور البانیہ شامل ہیں۔