نکولس مادورو کی غیرقانونی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے عبوری صدر خوان گوائیڈو نے 30 جنوری کو پیدل مارچ کا قومی دن منانے کی اپیل کی جس کے جواب میں وینیز ویلا کے لوگوں نے ملک کے طول و عرض میں مارچ کیا۔
“آزادانہ انتخابات” کے نعرے لگاتے ہوئے اور مادورو اقتدار چھوڑ دو کے کتبے اٹھائے ہوئے وینیز ویلا کے لوگ اپنے گھروں اور کام کرنے کی جگہوں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ انہوں نے برسوں کی مادورو کی مطلق العنان حکمرانی کے بعد جمہوریت کی طرف منتقلی کا مطالبہ کیا۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 30 جنوری کو کہا، “امریکہ عبوری صدر خوان گوائیڈو، جمہوری طور پر منتخب شدہ قومی اسمبلی اور وینیز ویلا کے عوام کے ساتھ ایک ایسے وقت میں کھڑا ہے جب وہ اپنے ملک میں پرامن طریقے سے آئینی نظام اور جمہوریت بحال کر رہے ہیں۔ ”




