امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے ( یو ایس ایڈ) کی جانب سے انسانی بنیادوں پر بھجوائی جانے والی امداد سے بھرے ٹرک کولمبیا کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں۔ اس امداد میں وینیز ویلا کے عوام کے لیے خوراک، دوائیاں، حفظان صحت کی کٹیں اور غذائیت والی اشیاء بھجوائی گئی ہیں.
یہ کاوشیں وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے 24 جنوری کے اُس بیان کا نتیجہ ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ وینیز ویلا کے عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر دو کروڑ ڈالر سے زائد کی ابتدائی امداد فراہم کرے گا۔ وینیز ویلا کے عوام کو مادورو کی بدعنوان حکومت کے نتیجے میں خوراک اور دوائیوں کی شدید قلتوں اور دیگر بھیانک نتائج کا سامنا ہے۔
نیچے دیئے گئے مناظر میں یو ایس ایڈ کی امداد کے وینیز ویلا کی سرحد کی جانب سفر کو دکھایا گیا ہے۔ ذیل میں کولمبیا اور وینیز ویلا کی سرحد پر واقع ایک کمیونٹی کچن کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جس میں وینیز ویلا سے بھاگ کر آنے والے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ تازہ ترین تصاویر کے لیے یہ مضمون دیکھتے رہیے۔