
17 مئی کو وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹنبرگ سے ہونے والی ایک ملاقات میں صدر ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادیوں کی جانب سے کیے جانے والے دفاعی اخراجات میں اربوں ڈالر کے اضافے کو سراہا ہے اور نیٹو کے سربراہ کی “زبردست کام کرنے” پر تعریف کی ہے۔
سٹولٹنبرگ نے اس مسئلے کے حل کا اعزاز صدر ٹرمپ کو دیتے ہوئے کہا، “ہم ایک روزافزو غیرمتوقع دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہمیں ایک مضبوط نیٹو کے ساتھ ساتھ اپنی سلامتی پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت بھی ہے۔” نیٹو کے رہنما 11 اور 12 جولائی کو برسلز میں سالانہ سربراہی کانفرنس کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔