صدر ٹرمپ نے 26 اپریل کو جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا تجارت اور دو طرفہ تعلقات پر دو روزہ سربراہی کانفرنس کے لیے وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔
دونوں راہنماؤں کے مطابق ٹرمپ اور ایبے کے درمیان ہونے والی بات چیت امریکہ اور جاپان کے درمیان عالمگیر شراکت کاری کو مزید گہرا کرنے پر مرکوز رہی۔
ٹرمپ نے امریکہ – جاپان کے اتحاد کو بحر ہند اور بحرا لکاہل کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ امریکہ اور جاپان کی معیشتیں دنیا کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا 30 فیصد حصہ شمار ہوتی ہیں۔ لہذا دونوں اتحادیوں کے گہرے تعلقات اِن کے اپنے ممالک کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ترقی اور استحکام لے کر آتے ہیں۔
دو طرفہ مذاکرات کے آغاز سے قبل ایبے نے ٹرمپ کو سال 2019 کی پہلی سہ ماہی میں امریکی جی ڈی پی میں 3.2 فیصد کی ٹھوس ترقی پر مبارکباد دی۔ دونوں راہنماؤں نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ امریکہ جاپان کے ساتھ بہت تجارت کرتا ہے۔
ایبے نے ٹرمپ کو بتایا، “جاپان اور امریکہ کے درمیان رشتے … مضبوط رہیں گے۔”