پارک رینجر کی راہنمائی میں ریاست الاسکا کے کسی قدیم گلیشیئر یا پھر ریاست نیو میکسیکو کی چونے کے پتھر کی کسی غار کی سیر کیجیے۔

ملک بھر میں پھیلے ہوئے پانچ قومی پارکوں کے چہار طرفہ مکمل مناظر دکھانے کے لیے، امریکہ کی نیشنل پارک سروس نے گوگل کے ساتھ شراکت کاری کی ہے تا کہ ہر ایک شخص امریکی سرزمین پر پھیلی جنگلوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکے۔

اوپر دکھایا گیا الاسکا کا کینائی فیورڈ نیشنل پارک 271,000 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 28 گلیشیئر ہیں جو سب کے سب 181,000 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلی برفانی تہہ سے نکلتے ہیں۔ اِن گلیشیئروں سے نکلنے والے پانی سے جنگلی پھولوں اور جنگلات کا وہ ماحولیاتی نظام ترتیب پاتا ہے جن میں موسم گرما کے مہینوں میں سیر کے لیے آنے والے افراد کوہ پیمائی کر سکتے ہیں اور اس علاقے کو دیکھ سکتے ہیں۔


چمکتے ہوئے آتش فشاں کے پس منظر میں کسی شخص کا ہیولا۔ (Hawai'i Volcanos National Park)
(Hawai’i Volcanos National Park)

ہوائی کے جزیرے پر واقع ہوائی والکینوز نیشنل پارک (ہوائی کا آتش فشاؤں کا قومی پارک) میں دو فعال آتش فشاں موجود ہیں۔ اِن کے نام کیلاویا اور مانا لوآ ہیں۔ اِن دونوں میں سے پگھلتا ہوا لاوا نکلتا ہے۔ پارک میں پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا ہو کر ٹھوس شکل اختیار کر جانے والے لاوے سے وجود میں آنے والی ٹیوبیں بھی ہیں جن کے اندر سیاح پیدل چل سکتے ہیں۔


کلسی رسوب سے بننے والی مختلف اشکال اور قلموں کے درمیان راستہ۔ (© John Dambik/Alamy Stock Photo)
(© John Dambik/Alamy Stock Photo)

ریاست نیو میکسیکو کے چیواہان صحرا میں واقع کارلسباد کیورنز نیشنل پارک (کارلسباد کا غاروں کا قومی پارک) امریکہ کے تاریخی مقامات کے قومی رجسٹر میں شامل ہے۔ اس پارک میں 119 غاریں ہیں۔ یہ غاریں چونے کے پتھر میں گندھک کے تیزاب کے حل ہونے کے بعد بنی ہیں جس کے نتیجے میں کلسی رسوب سے بننے والی مختلف اشکال اور قلمیں وجود میں آئیں۔


ایک رنگ برنگی کھائی کے دہانے پر چیڑھ کا ایک درخت۔ (© John Prior Images/Alamy Stock Photo)
(© John Prior Images/Alamy Stock Photo)

ریاست یوٹاہ میں برائس کینین نیشنل پارک کوئی بہت بڑی کھائی نہِیں ہے بلکہ یہ ایک سطح مرتفع کے اطراف میں بہت سی مختلف عام اور پیالہ نما قسم کی کھائیاں ہیں۔ اس میں سب سے بڑی کھائی کا نام برائس نامی پیالہ نما سٹیڈدیم ہے جس میں ووڈو عقیدے کے جا بجا پھیلے ہوئے کٹی پھٹی چٹانوں سے بنے مینار ہیں۔ یہ میناراس علاقے میں قدیم امریکی باشندوں کے نزدیک افسانوی اہمیت کے حامل ہیں۔


پانی کے اندر تک جانے والی زمین کی ساحلی پٹی جس کے دونوں جانب سمندر ہے اور اوپر آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ (NPS/Glenn Gardner G2photos)
(NPS/Glenn Gardner G2photos)

فلوریڈا کا دور دراز اور خشک ٹورٹوگاس نیشنل پارک 26،000 ہیکٹر پر مشتمل ہے اور کھلے پانی میں واقع ہے۔ اس میں اوپر تصویر میں دکھائے گئے ‘بش جزیرے’ جیسے سات جزیرے ہیں۔ اس پارک میں صرف کشتی یا آبی طیارے کے ذریعہ ہے جایا جا سکتا ہے۔ مگر ایک بار جب سیاح یہاں پہنچ جاتے ہیں تو ان کا استقبال 19 ویں صدی کا ‘فورٹ جیفرسن’ نامی قلعہ اور قدرتی خوبصورتی کرتی ہے جس میں مونگوں سے بنی سمندری چٹانیں، سمندری جانور اور دیگر آبی جانور شامل ہیں۔

قدرتی خوبصورتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے لیے کھلے پن کی وجہ سے قومی پارکوں کے امریکی نظام کو “امریکہ کا بہترین نظریہ” قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل پارک سروس ملک کے 62 نیشنل پارکوں اور 83 قومی یادگاروں کا نظام چلاتی ہے۔