جانچ پڑتال کے موثر طریقہائے کار کے چار ماہ کے جائزے کے بعد، امریکہ نے دنیا بھر سے آنے والے پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔ امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں آباد کرتا ہے۔
پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کے سلسلے میں امریکہ کا شمار سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔ 2017 کے مالی سال میں امریکہ نے پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے انسانی بنیادوں پر آٹھ ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد فراہم کی۔

وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا، “ٹرمپ انتظامیہ پناہ گزینوں کی ایک جامع اور ہمدردانہ پالیسی پر گامزن رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ نئے اقدامات اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکہ امریکی عوام کی سلامتی اور تحفظ پر سمجھوتہ کیے بغیر دنیا کے کمزورترین لوگوں کی مدد کرنا جاری رکھ سکتا ہے۔”