پناہ گزینوں کے عالمی دن پر توجہ دلانا

پناہ گزینوں کے عالمی دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی ہائی کمشنر کی خصوصی ایلچی،  انجلینا جولی پِٹ نے مشترکہ مقصد پر کام کرنے کے لیے 20 جون کو واشنگٹن میں وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

انسانی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی اس اداکارہ خاتون نے لوگوں سے کہا کہ وہ ” ایک لمحے کا توقف کر کے، دنیا کے امن اور سلامتی کے لیے پناہ گزینوں کے بحران کے آج کے حجم کے حقیقی معنوں کو سمجھیں۔” اُنہوں نے لوگوں پر یہ سمجھنے کے لیے زور دیا کہ ” ہمارا سامنا آج ایک ایسی دنیا سے ہے جہاں ہونے والی جنگوں کو نہ تو ہم نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی اِن سے مُنہ موڑ سکتے ہیں۔ ایسا کرنا بھول پن، غیرذمہ دارانہ اور خطرناک ہوگا۔”

کیری نے واضح کیا کہ 6 کروڑ 50 لاکھ افراد جنگ یا لڑائیوں کی وجہ سے یا تو پناہ گزین بن چکے ہیں  یا بے گھر ہو چکے ہیں۔ پوری تاریخ میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

کیری نے کہا، ” ہم ایک ایسے متنازع دور میں رہ رہے ہیں جب کچھ لوگ پناہ گزین ہونے کو منفی رنگ دیتے ہیں یا اُن لوگوں کو جو  پناہ گزین ہیں،  کسی نہ کسی شکل میں  خطرہ  قرار دیتے ہیں۔”

کیری نے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی محکمہ خارجہ میں ایک گروپ کے اُن ارکان سے ملاقات کی ہے جس کا ہر ایک فرد پناہ گزینوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔” وہ امریکی ہیں؛ وہ اُتنے ہی امریکی ہیں جتنا کوئی اور امریکی ہے؛ اور اُن میں سے ہر ایک کے  پاس سنانے کے لیے کوئی نہ کوئی ایسی کہانی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے  کہ امریکہ کا لوگوں کے خوابوں، امیدوں اور امنگوں پر کتنا ایمان ہے۔”