پوری دنیا میں کووڈ-19 کی ویکسینیں لگانے میں امریکہ اور کوویکس کی مدد [ویڈیو]

دنیا بھر میں کووڈ-19 کی ویکسینوں کی منصفانہ تقسیم کے عالمگیر منصوبے، کوویکس کے لیے سب سے زیادہ عطیات دینے والا ملک امریکہ ہے۔

مارچ میں کوویکس میں مدد کرنے کے لیے امریکی حکومت نے دو ارب ڈالر کی امداد دی۔ تاہم اب بھی مزید رقم کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ اینٹونی جے بلنکن نے کہا، “پوری دنیا کے لوگوں کو کووڈ-19 کی ایسی ویکسینوں تک رسائی حاصل ہونا چاہیے جن کی کڑی جانچ کی گئی ہو، یہ محفوظ اور موثر ہوں۔ جتنی تیزی سے ہم یہ سارے کام کریں گے، ہم اتنی ہی زیادہ جانیں بچا سکیں گے اور اتنی ہی تیزی سے ہماری کمیونٹیاں اور معیشتیں بحال ہوں گیں۔”