
31 اکتوبر کو محکمہ خارجہ نے چار کمپنیوں کو وزیر خارجہ کے 2019 کے شاندار تجارتی ادارے کا ایوارڈ ( اے سی ای) دے کر خراج تحسین پیش کیا۔ اِن کمپنیوں نے 20 برس قبل قائم کیا جانے والا سال 2019 کا یہ ایوارڈ جیتا۔ اس پروگرام کے تحت ایسی امریکی کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں جو اُن کمیونٹیوں میں معیارات برقرار رکھتی ہیں جہاں وہ کاروبار کرتی ہیں۔ سال 2019 میں عورتوں کی اقتصادی با اختیاری اور پائیدار کاروباری سرگرمیوں کے دو شعبے تھے۔ ہر ایک شعبے میں دو دو کمپنیاں فاتح قرار پائیں اِن میں ایک کثیر الملکی کارپوریشن اور ایک چھوٹے یا درمیانے درجے کی کمپنی ہے۔
چیمبرز فیڈریشن کا تعلق کانگو کی جمہوری مملکت سے ہے اور اس نے چھوٹے یا درمیانے درجے کے عورتوں کی اقتصادی با اختیاری کے شعبے میں یہ انعام جیتا۔ اسی شعبے میں کثیر الملکی کمپنی کا ایوارڈ پروکٹر اینڈ گیمبل ایشیا پیسیفک نے سنگاپور میں اپنے کام کی وجہ سے جیتا۔

(State Dept./Photo © Alfian Fahrurozi/P&G)
ایگیلیس پارٹنرز پائیدار کاروباری سرگرمیوں کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کرنے والی چھوٹی یا درمیانے درجے کی کمپنی ہے جب کہ اس شعبے میں کثیر الملکی فاتح کمپنی پیپسی کو ہے۔ اس کمپنی کو بھارت میں پیپسی کو انڈیا کے نام سے کام کرنے والی اس کی ذیلی کمپنی کے کام کی وجہ سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
country.


اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے کہا، “آج کے ہمارے چار فاتحین آزادانہ کاروبار کی طاقت کا عملی مظاہرہ ہیں۔ انہوں نے ہمارے غیرملکی شراکت کاروں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے کاروباروں کے ساتھ کام کرنے کا راستہ خوشحالی اور استحکام کی طرف جاتا ہے۔”