Mike Pompeo speaking at lectern (© Phil Nijhuis/AP Images)
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 3 جون کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی کاروباری نظامت کاری کی نویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر۔ (© Phil Nijhuis/AP Images)

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطرہ مول لیں۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہیگ میں ہونے والی 2019 کی کاروباری نظامت کاری کی عالمی کانفرنس یا جی ای ایس میں  2,000 کاروباری نظامت کاروں، جدت طرازوں اور کاروباری لیڈروں کو بتایا، “قوموں کی ترقی کا محرک ایسے افراد ہوتے ہیں جو خطرات مول لینے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں، اپنا ذاتی سرمایہ باہر نکالتے ہیں۔ [اس دوران] بعض اوقاات وہ ناکام ہوتے ہیں اور بار بار ناکام ہوتے ہیں حتٰی کے کامیابی اُن کے دورازے پر دستک دینے آن پہنچتی ہے۔”

جی ای ایس عالمی کاروباری نظامت کاری کو فروغ دیتی ہے اور یہ اپنی قسم کی دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس ہے۔

“مستقبل اب” کے عنوان سے ہونے والی اس سال کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے پومپیو نے آزاد اور کھلی سوسائٹیوں کے فروغ میں جدت طرازوں کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ پومپیو ہالینڈ کے وزیر اعظم، مارک روتے کے ہمراہ اس کانفرنس کے مشترکہ میزبان ہیں۔

پومپیو نے کہا کہ املاک کا تحفظ، قانون کی حکمرانی، اور ایسا کاروباری ماحول جو خطرات مول لینے کا صلہ دے کاروباری نظامت کاری کے انتہائی اہم اجزائے ترکیبی ہیں۔

جی ای ایس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار کاروباری منتظمین کو اپنی نئی کمپنیوں کو جاپان کے سوفٹ بنک اور بنک آف امیریکا سمیت 300 عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ  وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہِ خیالات بھی کر سکیں گے۔ کاروباری لیڈر اور حکومتی وزرا پانچ شعبوں یعنی زراعت، باہمی روابط، توانائی، صحت اور پانی پر مرکوز جدت طرازی کو تیز تر کرنے کی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

4 اور 5 جون کو 30 کاروباری منتظمین کو ایک مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جائے گا جس میں جیتنے والے فرد کو اس کی نئی کمپنی کے لیے ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ یہ مقابلہ محکمہ خارجہ کے پروگرام “سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعے عالمی جدت طرازی” [جی آئی ایس ٹی] کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ: وزیر خارجہ پومپیو: ہالینڈ کے اپنے دوستوں کے ہمراہ نویں سالانہ کاروباری نظامت کاروں کی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنا امریکہ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہمارے ملکوں کو کاروباری نظامت کاری کی طاقت پر پختہ یقین ہے۔ 

پومپیو کے ساتھ شامل امریکی حکام  کا تعلق بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے یعنی یو ایس ایڈ، ٹرانسپورٹیشن کی وزارت، اور وائٹ ہاؤس کے سائنس اور ٹکنالوجی کے دفتر سے ہے۔

ہالینڈ کی طرف سے روتے کے ہمراہ  ہالینڈ کی عزت مآب ملکہ میکسیما، وزیر خارجہ سٹیف بلوک، اور غیرملکی تجارت اور ترقیاتی  تعاون کی وزیر سیگرڈ کاگ شامل ہیں۔

پومپیو صدر ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے میں شامل ہونے کے لیے 3 جون کو ہالینڈ سے روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہالینڈ میں اپنے مختصر قیام پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے ہالینڈ اور امریکہ کے درمیان مضبوط روابط کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، “ہمارے دونوں ممالک کو کاروباری نظامت کاری کی خاص طاقت پر پختہ یقین ہے۔ آخرکار یہ ہالینڈ کے لوگ ہی تھے جو کاروباری نظامت کاری کی روح کو امریکہ لے کر آئے تھے۔”