Wang Yi and Secretary Pompeo shaking hands (© Andrew Harnik/AP Images)
وزیرخارجہ پومپیو (دائیں) اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی 23 مئی کو محکمہ خارجہ میں۔ (© Andrew Harnik/AP Images)

وزیرخارجہ پومپیو نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے 23 مئی کو ہونے والی اپنی ملاقات میں کہا، “صدر اور ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات کا عزم کیے ہوئے ہیں۔”

پومپیو اور وانگ نے “شمالی کوریا پر دباؤ جاری رکھنے کے اپنے [دونوں ممالک] کے پختہ عزم” پر بات چیت کی۔ پومپیو نے کہا، ” اور ہم شمالی کوریا کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مکمل  نفاذ کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہم جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کی مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ صفائی کو دیکھتے نہیں اور حاصل نہیں کر لیتے۔”

پومپیو نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکہ کی دیگر اہم ترجیحات بھی ہیں۔ اِن ترجیحات میں “چین سے امریکہ میں آنے والی افیون کا اثر رکھنے والی ادویات کے بہاؤ کو روکنا، امریکی املاک دانش کا تحفظ اور انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی سربلندی” شامل ہیں۔

پومپیو نے اس ملاقات کو “ایک زبردست تبادلہ خیال” قرار دیا۔

“ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک شاندار تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔”

~ وزیر خارجہ پومپیو