پیانگ چانگ پیرالمپکس کی چوٹی کی تصویریں

شیئر امیریکا 2018 کے سرمائی پیرالمپکس کی تصویریں روزانہ لگا رہا ہے۔ جیسے جیسے تصویروں کی  تعداد میں اضافہ ہوتا جائے  ویسے ویسے اس صفحے کو دیکھتے رہیے۔


 

اوپر، 18 مارچ کو پیانگ چانگ میں ہونے والے ریکارڈ توڑ پیرالمپک کھیلوں کے اختتام کا جشن مناتے ہوئے ایک رقاصہ کو فضا میں بلند کیا گیا ہے جب کہ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اُس کے ساتھی اُس کے ارد گرد نیچے کھڑے ہیں۔ اِن سرمائی پیرالمپک کھیلوں میں ماضی کی نسبت سب سے زیادہ ممالک کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

 

امریکی ٹیم کا طلائی تمغوں کی جیت کا سفر جاری

Hockey team celebrating on ice (© Ng Han Guan/AP Images)
(© Ng Han Guan/AP Images)

کینیڈا کے ساتھ آخری وقت تک برابر رہنے والے امریکی ٹیم کے اس میچ میں، 18 مارچ کو ڈیکلن فارمر نے میچ جیتنے والی شاٹ لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ پیرا لمپک کے سلیڈ ہاکی  مقابلوں میں امریکی ٹیم نے مسلسل تیسری مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ پرنسٹن یونیورسٹی میں سال اول کے طالبعلم فارمر ہی کے گول سے یہ میچ  فالتو وقت میں گیا۔

عظیم فضا

Three women in cold-weather clothes cheering (© Paul Hanna/Reuters)
(© Paul Hanna/Reuters)

چاندی کا تمغہ جیتنے والی امریکہ کی سنو بورڈر، برٹنی کوری (بائیں)  پوڈیم پر خوشی سے اچھل رہی ہیں۔ ان کے برابر میں ہالینڈ کی تمغے جیتنے والیں دو مختلف کھلاڑی، یعنی سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی ببین مینٹل-سپی اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی لیزا بنشوٹن کھڑی ہی ہیں۔ اِن سب نے 16 مارچ کو عورتوں کے ‘سنو بورڈ بینکڈ سلالوم’ میں تمغے جیتے۔

 نشانے بازی کے لیے دوڑ

Two skiers in race (© Carl Recine/Reuters)
(© Carl Recine/Reuters)

جاپانی کھلاڑی ‘کی ایچی ساتو’ (دائیں) اور اُن کے مقابلے میں شامل ایک اور کھلاڑی مردوں کے کراس کنٹری کے 15 کلومیٹر کے کھڑے ہونے والے بائی ایتھلون مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ساتو آٹھویں نمبر پر آئے جبکہ کینیڈا کے مارک ارینڈیز نے سونے کا تمغہ جیتا۔ پیرالمپکس کھیلیں 18 مارچ کو ختم ہو جائیں گی۔

بالکل صحیح نشانہ

Woman in wheelchair pushing stone on ice (© Jung Yeon-Je/AFP/Getty Images)
(© Jung Yeon-Je/AFP/Getty Images)

سویڈن کی کِکی یولانڈر 15 مارچ کو  روس سے تعلق رکھنے والے غیرجانبدار کھلاڑیوں کے خلاف ‘ کرلنگ ‘ نامی کھیل کے راؤنڈ رابن میچ میں برف پر پتھر کو دھکیل رہی ہیں۔ گو کہ سویڈن نے یہ مقابلہ سات کے مقبالے میں تین سے جیت لیا مگر سویڈن سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا۔ اب سیمی فائنل میں کینیڈا بمقابلہ چین اور ناروے بمقابلہ جنوبی کوریا کھیلے گا۔

گول

Group of hockey players in front of net (© Martin Rose/Getty Images)
(© Martin Rose/Getty Images)

15 مارچ کو پیرا آئس ہاکی کے سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی، ایڈم پیج (دائیں طرف درمیان میں نمبر 20) گول کر رہے ہیں۔ اس میچ میں امریکہ نے اٹلی کو دس کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ اب سونے کے تمغے کے لیے امریکہ کا سامنا کینیڈا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا نے جنوبی کوریا کو سات کے مقابلے میں صفر سے ہرایا۔

گھر کی بات

Man holding two boys (© Jung Yeon/AFP/Getty Images)
(© Jung Yeon/AFP/Getty Images)

14 مارچ کو خوشی سے سرشار جاپان کے یوشی ہیرو نیٹا، ڈیڑھ کلومیٹر لمبے کھڑے ہونے والے کراس کنٹری مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنے بیٹوں کے ہمراہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ قازقستان کے الیگزینڈر کولیا دین نے پیرالمپک کھیلوں میں اپنے ملک کے لیے پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا۔ کینیڈا کے مارک ارینڈز اور فن لینڈ کے الکا ٹومیسوٹو کانسی کے تمغے کے یکساں حقدار ٹھہرے۔

تھکے ماندے

Two skiers lying on snow (© Carl Recine/Reuters)
(© Carl Recine/Reuters)

پیرا لمپک کی کراس کنٹری سکی باز، ناروے کی وائلڈے نیلسن، بائیں اور کینیڈا کی ایمیلی ینگ 14 مارچ کو عورتوں کے ڈیڑھ کلومیٹر لمبے کھڑے ہو نے والے مقابلے کے بعد برف پر لیٹی ہوئی ہیں۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی روسی ٹیم کی اینا میلینیا کے بعد نیلسن چاندی کا تمغہ جیت کر دوسرے نمبر پر آئیں۔ کینیڈا کی ایک اور سکی باز نیٹلی ولکی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

نارنجی رنگ کے لیے سکی اِنگ

Woman skiing (© Lintao Zhang/Getty Images)
(© Lintao Zhang/Getty Images)

13 مارچ کو ہالینڈ کی اینا جوکمسن الپائن سکی اِنگ کے تمام اقسام کے مجموعے کے ایک ایسے مشترکہ مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں جس میں متاثرہ بینائی کی حامل عورتوں نے حصہ لیا۔ ہالینڈ کی مضبوط ترین پیرا لمپکس میں شمار ہونے والی جوکمسن نے، سکی اِنگ کی ابتدا سات برس کی عمر میں امریکہ میں کی۔

پکا نشانے باز

Man on sled (© Ng Han Guan/AP Images)
(© Ng Han Guan/AP Images)

امریکہ کی چار مرتبہ نمائندگی کرنے والے ایرون پائیک 13 مارچ کو بیٹھے ہوئے 12.5 کلومیٹر طویل بائی ایتھلون کے مقابلے میں اپنی نشانہ بازی اور سکی اِنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ طویل فاصلے کی سکی اِنگ کے مقابلے میں بھی حصہ لیں گے۔

جنگ میں بہادری اور ڈھلوانوں پر فتح

Man skiing (© Lintao Zhang/Getty Images)
(© Lintao Zhang/Getty Images)

10مارچ کو پیانگ چانگ 2018 کے پیرا لمپک کھیلوں کے پہلے دن سابقہ نیوی سیل، ڈینیئل کنوسن نے بیٹھے ہوئے 7.5 کلومیٹر لمبا بائی ایتھلون کا مردوں کا مقابلہ جیت کر امریکی ٹیم کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ 37 سالہ سابقہ فوجی اور دو مرتبہ پیرالمپک میں حصے لینے والے کنوسن کی افغانستان میں ایک دھماکے میں دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں تھیں۔

 

میزبان ٹیم کے لیے نعرے

Man smiling in huddle of players (© Ng Han Guan/AP Images)
(© Ng Han Guan/AP Images)

11 مارچ کو جنوبی کوریا کی سلیڈ ہاکی ٹیم جمہوریہ چیک کے خلاف ابتدائی مقابلوں میں اپنی پہلی فتح کی خوشی منا رہی ہے۔ آئس ہاکی کا ٹورنامنٹ بھرپور انداز میں14 مارچ کو جنوبی کوریا کے شہر گانگ نیوآنگ میں شروع ہوگا۔

فتح پر نظر

Skier near top of hill (© Simon Bruty/OIS/IOC/Reuters)
(© Simon Bruty/OIS/IOC/Reuters)

ڈھلوانی مقابلے کے لیے تیاری کے لیے ہالینڈ کے سکی باز نیلس دو لینگن 7 مارچ کو ایک آزمائشی مقابلے کے لیے سکی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

چکر در چکر

Performers in wheelchairs surrounded by other performers (© Paul Hanna/Reuters)
(© Paul Hanna/Reuters)

پیانگ چانگ کے سرمائی پیرالمپک کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں وہیل چیئروں میں بیٹھے فنکار “کے پاپ” موسیقی کی تھرتھراتی دھنوں پر گول دائروں میں گھوم رہے ہیں۔ 18 مارچ تک جاری رہنے والی اِن کھیلوں میں 49 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 کھلاڑی کھیلوں کے چھ شعبوں میں ہونے والے درجنوں مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

کھیلوں کا آغآز !

Fireworks display above stadium (© Vladimir Smirnov/TASS/Getty Images)
(© Vladimir Smirnov/TASS/Getty Images)

آتشبازی، چکاچوند روشنی اور اولمپک شمع روشن کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے شہر پیان چانگ میں 9 مارچ کو بارھویں سرمائی پیرالمپکس کا آغاز ہوا۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے جھنڈوں تلے علیحدہ مارچ کیا۔