پیانگ چانگ کی بہترین تصاویر

شیئر امیریکا سرمائی اولمپکس 2018 سے روزانہ نئی تصاویر پیش کر رہا ہے۔ اس تصویری گیلری میں شامل کی جانے والی تصاویرکو دیکھتے رہیے۔ 


اوپر دی گئی تصویر میں امریکی نوجوان کھلاڑی کلوئے کم، امریکہ کو سنو بورڈنگ کے تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے نزدیک مزید ایک قدم اور آگے اُس وقت لے گئیں جب انہوں نے 13 فروری کو عورتوں کے “ہاف پائپ ” مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ کِم اِس مقابلے میںسب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے کی وجہ سے پہلے ہی سے فاتح قرار پا چکیں تھیں۔

نارنجی روشنیاں

Spectators dressed in orange costumes (© John Locher/AP Images)
(© John Locher/AP Images)

ہالینڈ کے مداح نارنجی رنگ سے اولمپک کھیلوں میں آسانی سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ رنگ اورنج شاہی خاندان کا سرکاری رنگ ہے۔ یہ تماشائی گانگ نیونگ اوول میں 13 فروری کو ہالینڈ کی قومی تفریح سپیڈ سکیٹنگ کا مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔

دیر تک کام کرنا

Person skiing at night by row of trees (© Andrew Medichini/AP Images)
(© Andrew Medichini/AP Images)

اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اولمپک کے میدان میں پہنچ جانے کے بعد بھی اپنے مقابلوں سے قبل تربیتی مشقوں پر کئی گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ چیک جمہوریہ کے بائی ایتھلیٹ، یاروسلاو سُوکپ 13 فروری کو ایک سرکاری تربیتی مشق کے دوران سکی اِنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت تیزی سے گزرتا ہے

Multiple exposures of luger sliding down track (© Alexander Hassenstein/Getty Images)
(© Alexander Hassenstein/Getty Images)

پیانگ یانگ میں فوٹوگرافر تیزرفتار کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی حرکات کی تصاویر اتارنے کے لیے ” تیزی سے تصاویر” کھینچنے کی تکنیک استعمال کرتے ہیں تاکہ شائقین کو کھیلوں کو ہر لحظہ دیکھنے کا موقع مل سکے۔ یہاں اس تکنیک کی مدد سے 12 فروری کو خواتین کے، لُوج نامی برفانی کھیل کے مقابلے میں جرمنی کی نتالیہ گیسنبرگر کی دوسری دوڑ کو مختلف حصوں میں دکھایا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کی ہمت افزائی

People smiling, clapping and waving flags (© Natacha Pisarenko/AP Images)
(© Natacha Pisarenko/AP Images)

جنوبی کوریا کے تماشائی ذوق و شوق سے اپنے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرتے ہیں تاہم دنیا بھر سے آنے والے غیرملکی اولمپین کھلاڑی بھی اپنے لیے مقامی لوگوں کی پرجوش حمایت کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

ایک تاریخی زقند

Ice skater on ice, gesturing (© Jean Catuffe/Getty Images)
(© Jean Catuffe/Getty Images)

میرائی ناگاسو نے 12 فروری کو اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ اولمپک سکیٹنگ مقابلوں میں ٹرپل ایکسل پر لینڈ کرنے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ جب کوئی سکیٹر ٹرپل ایکسل کی کوشش کرتا ہے تو وہ الٹے قدم واپس اترنے سے قبل ساڑھے تین چکر مکمل کرنے کے لیے آگے کی جانب چھلانگ لگاتا ہے۔ ایسی چھلانگ کا شمار  مشکل ترین چھلانگوں میں ہوتا ہے۔ تاہم ناگاسو کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کی مشق کے دوران تسلسل سے ایسا کرتی چلی آ رہی ہیں۔

برف پر ایک اور معجزہ

Hockey players colliding (© Grigory Dukor/AP Images)
(© Grigory Dukor/AP Images)

امریکی خواتین ہاکی ٹیم پیانگ چانگ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا بھرپور عزم لیے ہوئے ہے۔ اس نے 11 فروری کو ابتدائی مقابلوں میں فن لینڈ کے خلاف بھرپور فتح سے مقابلوں کا آغاز کیا۔ اس تصویر میں فن لینڈ کی میرا جیلوسو (اوپر) میچ کے دوران امریکہ کی ہیلے سکاروپا کو روک رہی ہیں۔

پیانگ چانگ میں ‘اولین’ تمغہ

Woman on snow holding up two skis in triumph (© Matthias Schrader/AP Images)
(© Matthias Schrader/AP Images)

سویڈن کی شارلٹ کیلا نے 10 فروری کو خواتین کی 15 کلومیٹر کراس کنٹری سکی ایتھلون، 40 منٹ اور 44.9 سیکنڈ میں مکمل کر کے پیانگ چانگ میں سونے کاپہلا  تمغہ جیتا۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والی ناروے کی میرٹ بجورن ان سے صرف 7.8 سیکنڈ پیچھے رہیں۔

سکیٹ پر دیومالائی تیز رفتاری

Two people speed skating (© Petr David Josek/AP Images)
(© Petr David Josek/AP Images)

اٹلی کے سپیڈ سکیٹر 10 فروری کو گینگ نیونگ اوول میں مردوں کی 5,000 میٹر ریس سے قبل ورزش کر رہے ہیں۔ ہالینڈ تیزرفتار کھلاڑیوں کا ملک ہے جو سرمائی اولمپکس میں سپیڈ سکیٹنگ اور گرمائی کھیلوں کے سائیکلنگ مقابلوں میں تواتر سے چھایا ہوا ہے۔

کھیل شروع ہوتے ہیں !

Fireworks and lights display (© François-Xavier Marit/AFP/Getty Images)
(© François-Xavier Marit/AFP/Getty Images)

 9 فروری کو پیانگ چانگ سٹیڈیم میں سرمائی اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کے موقع پر اولمپک کا شعلہ دکھائی دے رہا ہے۔

آپ جانے پہچانے سے لگتے ہیں

Ski jumper in mid-air with dramatic architecture behind (© Quinn Rooney/Getty Images)
(© Quinn Rooney/Getty Images)

جاپان کے نوری آکی کاسائی 8 فروری کو الپنیشیا سکی جمپنگ سنٹر میں مردوں کے نارمل ہل انفرادی کوالیفکیشن مقابلوں میں شریک ہیں۔ وہ آٹھ سرمائی اولمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔