
یکم مارچ 1961 کو صدر جان ایف کینیڈی نے امریکی پیس کور کی بنیاد رکھی۔ اس کا مقصد امریکیوں کو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے اور بین الاقوامی امن اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں بھیجنا تھا۔
چھ دہائیوں کے دوران، یہ دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک میں 250،000 رضا کاروں کو — زیادہ تر نوجوان امریکیوں کو — بھیج چکی ہے۔

گوکہ پیس کور نے اپنی تاریخ میں پہلی بار، مارچ 2020 میں کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں، مگر اس تنظیم کا 2021ء کے وسط سے لے کر اختتام تک رضاکاروں کو کام کرنے کے لیے بھیجنے کا پروگرام ہے۔
