
بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے کے بڑے اور چھوٹے ممالک کے ساتھ امریکی عزم کی علامت کے طور پر، وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 5 اگست کو اعلان کیا کہ امریکہ کا یہ منصوبہ ہے کہ وہ بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل تین ممالک کے ساتھ طویل المیعاد سکیورٹی کے معاہدوں پر مذاکرات کرے۔
یہ اعلان پومپیو کی مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں، جزائر مارشل اور پلاؤ کے رہنماؤں کے ساتھ پوہنپی کے جزیرے پر ہونے والی ملاقاتوں کے ایک دن بعد کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا، “میں یہاں پر اس بات کا اعادہ کرنے آیا ہوں کہ امریکہ آپ کی خود مختاری، آپ کی سلامتی، اور آزادی اور امن سے رہنے کے آپ کے حق کی حفاظت کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔”
تین ممالک مجموعی طور پر ‘آزاد اتحاد والی ریاستوں’ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آزادی کے بعد سے اِن تینوں ممالک اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات چلے آ رہے ہیں۔ مائکرونیشیا کے صدر ڈیوڈ پانیولو نے بتایا، “ہمارے آزاد اتحاد کے معاہدے میں تحریر ہے کہ (امریکہ) ہمارے شہریوں کو اسی طرح تحفظ فراہم کرتا ہے جیسا کہ ہم بھی امریکی شہری ہوں … اور ہمیں اس پر بہت زیادہ ناز ہے۔”
Honored to be the first Secretary of State to visit the #FederatedStatesofMicronesia. Enjoyed meeting with President Panuelo, @President_Heine, & Vice President Oilouch & starting negotiations on Compacts of Free Association, the cornerstones of our bilateral relationships. pic.twitter.com/cWWvixkKKy
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) August 5, 2019
ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:
وزیر خارجہ پومپیو: مائکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں کا وزیر خارجہ کی حیثیت سے دورہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ صدر پانیولو اور نائب صدر آئلوچ سے ملاقت اور اس آزاد اتحاد سے متعلق مذاکرات کے آغاز پر مجھے خوشی ہوئی جو ہمارے تعلق کی اساس ہے۔
مائیکرونیشیا، جزائر مارشل اور پلاؤ کے صدور نے مئی میں واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں کیں۔
پومپیو آزاد اتحاد کی ریاستوں کا دورہ کرنے والے امریکی انتظامیہ کے اعلٰی ترین رکن ہیں۔ انہوں نے کہا، “آپ کے چھوٹے چھوٹے جزائر آزادی کے مضبوط گڑھ ہیں۔ ایک کھلے اور آزاد بحر ہند اور بحرالکاہل کے ہمارے تصور سے آپ بھی اتفاق کرتے ہیں۔”
آسٹریلوی حکام سے ملنے کی خاطر سڈنی آنے سے قبل اس دورے کے اوائل میں وزیر خارجہ نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور زیریں میکانگ کے ابتدائیے کی دسویں سالگرہ منائی۔