چین میں آپ یہ الفاظ نہیں بول سکتے

چین کے آن لائن صارفین کا شمار دنیا کے زیرک ترین سوشل میڈیا کے صارفین میں ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ کے چینی صارفین کی تعداد 800 ملین سے زیادہ ہے۔ تاہم، چین کی حکومت کی جابرانہ انٹرنیٹ سنسرشپ کی وجہ سے چینی شہری جو کچھ دیکھتے ہیں وہ محدود ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق، سنسرشپ کو نافذ کرنے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے “الیکٹرانک پیغام رسانی اور مواد کی نگرانی پر قومی، صوبائی، اور مقامی سطحوں پر دسیوں ہزاروں افراد” کو لگا رکھا ہے۔ اس نگرانی میں ذاتی خطوط، ٹیلی فونوں پر ہونے والی گفتگو، سوشل میڈیا کی پوسٹنگز، اور آن لائن خبریں اور اشتہارات شامل ہیں۔

آپ چین کے بارے میں کیا نہیں دیکھ سکتے یا کیا بات نہیں کر سکتے؟ بیجنگ جو الفاظ یا جملے ان دنوں سنسر کر رہا ہے یا کر چکا ہے اُن میں سے چند ایک مثالیں ذیل میں دی جا رہی ہیں:

     وِنی دا پُوہ کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھی ہوئی ہے اور اس کے پیچھے چینی جھنڈا ہے۔ (State Dept./D. Thompson)

      • وِنی دا پُوہ (小熊维尼) — انٹرنیٹ کے چینی صارفین، وِنی دا پُوہ کی تصویر کو صدر شی جن پھنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
      • باؤزی (包子) —  گگلو۔ شی جن پھنگ کے آن لائن عرفی ناموں میں سے ایک نام
      • دلائی لامہ (达赖喇嘛) — جلا وطن تبتی رہنما۔ تبتی آزادی کی ایک علامت۔
      • تبت کی آزادی (西藏独立) — تبت کے لیے آزادی کی بات کرنا ممنوع ہے۔
      • سوویت مزاق (苏联笑话) — سوویت یونین کے تمسخر اڑانے کو کمیونزم کے ساتھ مزاق سمجھا جاتا ہے۔
      • گو، ہانگ کانگ (香港加油) — ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں کی حمایت۔
      • 709 (709律师) — 9 جولائی (7/9) 2015 کو گرفتار کیے جانے والے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور وکلاء کا گروپ۔
      • لیو شیاؤبو (刘晓波) — چین میں قید نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے سرگرم رکن۔
      • چین کی عظیم فائروال (伟大的防火墙) — چینی سنسرشپ پر بحث بذات خود بھی سنسر ہے۔
      • آمریت (专政) — چین میں آمریت کاعندیہ دینا یا کہنا ممنوع ہے۔
      • تیاننمن (天安门) — 1989 میں خونریزی پر ختم ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کا کوئی حوالہ دینا۔
      • 4 جون (六四) — 1989 کے تیاننمن سکوائر مظاہروں کی تاریخ۔
      • ژاؤ زیانگ (赵紫阳) — 1989 کے تیاننمن سکوائر کے مظاہروں کی حمایت کرنے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سابقہ سیکرٹری جنرل۔
      • ٹینک مین (坦克人) — اُس گمنام چینی آدمی کی مشہور تصویر جو 1989 میں تیاننمن سکوائر میں ٹینکوں کی قطار کے
      • سامنے کھڑا ہوا۔

    میگافون پکڑے اور منہ پر پٹی لگے آدمی کے پیچھے چینی جھنڈا۔ (State Dept./D. Thompson)

اکتوبر میں ولسن سنٹر میں نائب صدر پینس نے کہا، “چین کی کمیونسٹ پارٹی نگرانی کرنے  والی ایک ایسی ریاست بنا رہی ہے جس جیسی ریاست دنیا نے کبھی نہیں دیکھی۔” سنسرشپ “[چین کی] حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔”

اس سے پہلے یہ مضمون 20 نومبر 2019 کو شائع ہو چکا ہے۔