ڈاک ٹکٹوں کی سیریز میں افریقی نژاد امریکیوں کو خراج تحسین [تصاویر کے آئینے میں]

ایک چرچ میں نمائش کے لیے رکھے گئے ڈاک کے ٹکٹ کی ایک بڑی تصویر جس پر عورت کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ (© Michael A. McCoy/AP Images)
30 جنوری کو واشنگٹن کے میڑوپولٹن افریقن میتھوڈسٹ ایپس کوپل چرچ میں ہونے والی ایک تقریب میں گوئن آئفل کے نام سے سیاہ فام ورثے کی سیریز میں جاری کی گئی ڈاک ٹکٹ کی تصویر۔ وہ اس چرچ کی تاحیات رکن ہین۔ (© Michael A. McCoy/AP Images)

امریکہ کے ڈاک کے محکمے (یو ایس پی ایس) نے 1978ء میں ہیریٹ ٹبمین کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کر کے سیاہ فام ورثے کے ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد اُن افریقی نژاد امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے امریکی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔ ہر سال سیاہ فام تاریخ کے مہینے میں یو ایس پی ایس ڈاک ٹکٹوں کے مجموعے میں نئے ٹکٹوں کا اضافہ کرتا ہے۔ اس سلسلے کا یہ 43واں سال ہے اور یہ سال ایک مشہور صحافی گوئن آئفل کے نام وقف ہے جنہوں نے اخباری اور نشریاتی دونوں شعبوں میں کام کیا۔

ذیل میں اس سلسلے میں شامل افراد میں سے بعض مشہور افراد کی تصاویر دی جا رہی ہیں۔

کرسی پو بیٹھی ہوئی ہیریٹ ٹبمین کی مصور کی بنائی ہوئی تصویر۔ (Library of Congress/Benjamin Powelson)

غلامی کے خاتمے کی حامی اور زیر زمین ریلوے کی متحرک کارکن، ہیریٹ ٹبمین نے غلاموں کو آزادی کے لیے فرار ہونے میں مدد کی۔ 1868ء کے لگ بھگ بنجمن ایف پاؤلسن کی ہاتھ سے بنائی گئی اس تصویر کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ ہیریٹ ٹبمین کی اولین تصویر ہے جو اس وقت موجود ہے۔ (Library of Congress/Benjamin Powelson)


ڈاک ٹکٹ کی تصویر کے برابر گانا گاتی ہوئی لنڈا پاپکنز۔ (© Damian Dovarganes/AP Images)

جاز اور بلوُز کی گلوکارہ لنڈا ہاپکنز 2006ء میں سیاہ فام ورثے کے ڈاک ٹکٹ کے موقع پر گانا گا رہی ہیں۔ یہ ڈآک ٹکٹ ہیٹی مک ڈینیئل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا گیا جو 1940ء کی فلم ‘گون وِد دا وِنڈ‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون بنیں۔ (© Damian Dovarganes/AP Images)


شیشے کی امتحانی بوتل پکڑے ہوئے پرسی ایل جولیئن۔ (© AP Images)

پرسی ایل جولیئن 1947ء میں اپنی تجربہ گاہ میں۔ انہوں نے سویا بین کی آمیزش سے کورٹیزون دوا تیاری کی جس سے کورٹیزون کی قیمت میں کمی آئی۔ یہ دوا جوڑوں کے درد کی بیماری گنٹھیا اور دیگر سوزشی تکالیف کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے۔ (© AP Images)


بیسی کولمین جہاز کے ٹائر پر کھڑی ہیں۔ (©Michael Ochs Archives/Getty Images)

بیسی کولمین پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون تھیں۔ انہوں نے ہوابازی کا لائسنس فرانس سےحاصل کیا کیوں کہ امریکہ میں ہوابازی کے سکولوں نے انہیں داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکہ واپس آنے پر انہوں نے فضائی شوز میں ہوابازی کے کرتب دکھائے۔ یہ تصویر 1920ء کے لگ بھگ کی ہے۔(©Michael Ochs Archives/Getty Images)


لینگسٹن ہیوز میز پر پڑے ٹائپ رائٹر کے برابر بیٹھے ہیں۔ (© Hulton Archive/Getty Images)

شاعر، ناول نگار اور ڈرامہ نویس لینگسٹن ہیوز 1920 کی دہائی میں سیاہ فام زندگی اور ثقافت کا جنش منانے والی ‘ ہارلیم نشاۃ ثانیہ’ نامی تحریک کی ایک سرکردہ شخصیت تھے۔ یہ تصویر 1945ء کے لگ بھگ کی ہے۔ (© Hulton Archive/Getty Images)


کارٹر جی وڈسن کی تصویر۔ (© Hulton Archive/Getty Images)

1926ء میں تاریخ دان اور تعلیمی ماہر کارٹر جی وڈسن نے “نیگرو تاریخ کا ہفتہ” منانا شروع کیا جو بعد میں پھیل کر سیاہ فام تاریخ کے مہینے کی شکل اختیار کر گیا۔ 1910ء کے لگ بھگ کی تصویر۔ (© Hulton Archive/Getty Images)