6 جون کو فرانس کے شہر “کولی ول سر میر” میں واقع نارمنڈی کے امریکی قبرستان میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکران، فرانسیسی اور امریکی عوام، اور نارمنڈی حملے میں شریک تاحال حیات سابقہ فوجیوں سے خطاب کیا۔ وہ ڈی ڈے کی 75ویں سالگرہ منانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ یورپ میں مغربی محاذ پر ہٹلر کی افواج کے خلاف کیے جانے والے حملے کی ابتدا اسی دن ہوئی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں گیارہ ماہ بعد ہٹلر کو شکست فاش ہوئی۔ دونوں صدور کے ہمراہ اُن کی اہلیائیں یعنی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور برجٹ میکراں بھی موجود تھیں۔
