
کامیاب کاروباروں کے اِن خالقین کے پاس جنہیں صدر اوباما نے عالمی کاروباری تنظیم کاری کے سفراء کا نام دیا ہے، دنیا کے نئے کاروبار شروع کرنے والوں کے کاروباروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کچھ مشورے ہیں۔
اپنے بنیادی ہدف کو چھوٹَے چھوٹے اہداف میں تقسیم کریں
مسابقت میں کامیاب ہونا بہت سے کاروباری تنظیم کاروں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی ملبوسات کی ایف یو بی یو نامی کمپنی کے شریک بانی، ڈیمنڈ جان کا مشورہ یہ ہے کہ پہلے قدم کے طور پر اپنے ہم خیال لوگوں میں رہیے اور ایک ایسا حلقہ بنائیے جو آپ کی تقلید کرے۔
کامیابی کے حصول میں مدد دینے والا شراکتدار تلاش کیجیے
انٹرنیٹ کو روزمرہ زندگی کا ایک حصہ بنانے والی کمپنی، امریکہ آن لائن کے سٹیو کیس یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اُن کی کمپنی کے ابتدائی دنوں میں ایسے مواقع بھی آئے جب اُنہیں یقین نہیں تھا کہ اُن کی کمپنی کامیاب ہو سکے گی۔ لیکن اس کے باوجود وہ اپنے مقصد سے جڑے رہے۔
اپنے آپ پر اعتماد کیجیے
جب ڈیبی سڑلنگ نے سٹینفورڈ یونیورسٹی میں دیکھا کہ اُن کی انجنیئرنگ کی کلاس میں بہت کم لڑکیاں ہیں تو اُن میں کچھ نہ کچھ کرنے کا احساس پیدا ہوا۔ انہوں نے گولڈی بلاکس کے نام سے سان فرانسسکو میں ایک نئی کمپنی شروع کی۔ یہ کمپنی لڑکیوں میں انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی پیدا کرنے کی خاطر کھلونے بناتی ہے۔