کووڈ-19 وبا کے خلاف امریکہ کا ردعمل [ویڈیو]

امریکہ کووڈ-19 وبائی بیماری کا جتنا زیادہ ممکن ہو سکتا ہے اتنے زیادہ لوگوں کو محفوظ، اور موثر ویکسینیں فراہم کر کے مقابلہ کر رہا ہے اور ویکسینوں کی ترسیل میں اضافہ کر رہا ہے۔ دنیا کے ملکوں کو یہ ویکسینیں لوگوں تک پہنچانے کے لیے صحت کے مضبوط نظاموں کی ضرورت ہے۔

کیونکہ کووڈ-19 نے بہت سے ممالک میں صحت، تعلیم، ملازمتوں کے نظاموں اور ایچ آئی وی اور ایڈز کے پروگراموں کو درہم برہم کر دیا ہے، اس لیے امریکہ دنیا بھر میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر رہا ہے۔

اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، امریکہ صحت کی سلامتی کا ایک عالمی منصوبہ تیار کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں سامنے آنے والے صحت کے خطرات سے نمٹنے کی غرض سے اس وبا کی روک تھام، اس کا پتہ چلانے اور اس کا سامنا کرنے کی تیاری کی جا سکے۔