کووڈ-19 ویکسین کے امریکی عطیات: دنیا بھر میں حفاظتی ٹیکوں میں تیزی کا سبب

امریکہ کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین کے عطیات سے پوری دنیا میں لوگوں کو کووڈ-19 وبا کے خلاف تحفظ حاصل ہو رہا ہے۔

جیسے جیسے امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 کی کروڑوں خوراکیں پہنچاتا جا رہا ہے ویسے ویسے دنیا کے ممالک ویکسینیشن لگانے کے کام میں تیزی لاتے جا رہے ہیں۔ جولائی میں بھوٹان نے امریکہ سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا کہ اس کی بالغ آبادی کے 90 فیصد افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی گئی ہے۔ امریکہ نے بھوٹان کو ویکسینوں کی مساویانہ تقسیم کے لیے وقف بین الاقوامی شراکت داری، کوویکس نامی پروگرام کے تحت ویکسینیں عطیے کے طور پر فراہم کیں ہیں۔

بھوٹان میں یونیسیف کے نمائندے، ڈاکٹر ول پارکس نے 27 جولائی کو کہا، “بھوٹان کی ویکسینیشن کی کامیاب مہم اس بات کی ایک زندہ مثال ہے کہ دوطرفہ اور کثیرالطرفہ ذرائع سے حاصل کی جانے والی ویکسینوں کے عطیات کس طرح انسانی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں اور انہیں بچا سکتے ہیں۔” انہوں نے یہ بات کوویکس پروگرام کے تحت امریکہ کی جانب سے حال ہی میں عطیے کے طور پر پہنچائی جانے والی ویکسینوں کا ذکر کرتے ہوئے کہی.

پلاؤ نے اگست میں اعلان کیا کہ اس نے ملک کی ویکسینیشن کی اہل آبادی کے 80 فیصد افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی ہے۔ امریکہ نے 2020 کے آخر اور 2021 کے اوائل میں پلاؤ، مائکرونیشیا کی ریاستوں کے وفاق اور مارشل جزائر میں ویکسین کی ہزاروں خوراکیں پہنچائیں۔ مارچ میں امریکہ کی صحت اور انسانی خدمات کی وزارت کا عملہ پلاؤ گیا اور ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد سمیت 5،600 افراد کو ویکسین لگائی۔

 وردی پہنے ایک عورت جس کی وردی پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے ایک عورت کو ویکسین لگا رہی ہے۔ (U.S. Army/Staff Sergeant Solomon Navarro)
مارچ میں امریکہ کی صحت اور انسانی خدمات کی وزارت کی ایک نرس پلاؤ کی ایک خانون شہری کو کووڈ-19 ویکسین لگا رہی ہے۔ (U.S. Army/Staff Sergeant Solomon Navarro)

صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ امریکہ دنیا کے لیے “ویکسینوں کے اسلحہ خانے” کے طور پر کام کرے گا۔ امریکہ اب تک دنیا کے 60 سے زائد ممالک کو ویکسین کی 110 ملین سے زائد خوراکیں بھجوا چکا ہے۔ جلد ہی امریکہ کم اور کم درمیانی آمدنی والے 92  ممالک کو کوویکس پروگرام کے تحت فائزر – بائیو این ٹیک ویکسین کی 500 ملین اضافی خوراکیں فراہم کرے گا۔

امریکی عطیات سے دنیا کی حکومتوں کو لاکھوں افراد کو کووڈ-19 کی وبا کے خلاف تیزی سے ویکسینیں لگانے میں مدد مل رہی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق، ملائشیا اور سری لنکا دونوں نے حال ہی میں ایک دن میں ہزاروں لوگوں کو کورونا ویکسین کی ہزاروں خوراکیں لگائیں ہیں۔ 3 اگست تک  امریکہ کوویکس پروگرام کے تحت ملائشیا کو ویکسین کی ایک ملین خوراکیں اور سری لنکا کو 1.5 ملین خوراکیں بھجوا چکا ہے۔

امریکہ نے ایکواڈور کو ویکسین کی دو ملین خوراکیں پہنچائیں ہیں۔ اب ایکواڈور روزانہ دو لاکھ افراد کو ویکسینیں لگا رہا ہے۔ عالمی بنک کے مطابق ایکواڈور ستمبر کے شروع تک اپنی آدھی آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانے کی راہ پر گامزن ہے۔

ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی ایک ملین خوراکوں کا عطیہ لاؤس کی 14 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے کافی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق تائیوان میں 28 فیصد لوگوں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔ امریکہ نے جون میں امریکی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی 2.5 ملین خوراکیں تائیوان کو بطور عطیہ دیں۔

امریکہ میں “تئے پے اقتصادی اور ثقافتی نمائندے” کے دفتر نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کے لیے ویکسینوں کی امریکی کھیپ ” کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اور دنیا بھر میں ویکسینوں تک رسائی میں مدد کرنے میں امریکہ کی عالمگیر قیادت کی مثال پیش کرتی ہے۔”

 عمارت کی کھڑکیوں کو 'یو ایس اے' حروف کی شکل میں روشن کیا گیا ہے۔ (© Chiang Ying-ying/AP Images)
تائیوان کو کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تئے پے میں گرینڈ ہوٹل کو “یو ایس اے” حروف سے روشن کیا گیا ہے۔ (© Chiang Ying-ying/AP Images)