
کووڈ-19 وبا کا مقابلہ کرنے والی نیویارک شہر کے ہسپتالوں کی نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور اُن کے جانفشانی سے کام کرنے کو یاد رکھتے ہوئے مصورہ، ربیکا موسز نے اُن کے پورٹریٹ (تصویریں) بنائے ہیں۔
اس کا آغاز “سٹے ہوم سسٹرز” (گھر پر رہنے والی بہنیں) نامی اُس سلسلے سے ہوا جس کا تعلق “اُن زبردست کہانیوں سے تھا [جن میں بتایا گیا ہے کہ]عورتوں نے اس غیرمعمولی صورت حال پر کس طرح قابو پایا اور وہ کس طرح اس پر قابو پانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔” تاہم یہ سلسہ بہادر اور بے لوث خواتین کو موسز کے گھر کے پچھواڑے میں خراج تحسین پیش کرنے کے ایک طریقے میں میں تبدیل ہو گیا۔
موسز بتاتی ہیں کے پہلے سلسلے کے دوران ہونے والے رابطوں کی وجہ سے “میرا رابطہ بہنوں میں سے ایک بہن، لنڈا ولنٹینو سے ہوا جو ماؤنٹ سینائی ہسپتال میں سنیئر نائب صدر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ ہمارے رابطے کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ [میں سوچوں] کہ نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈنے میں، میں کیا مدد کر سکتی ہوں۔ اس طرح میں نے وہ 46 تصویریں بنائیں جو میں نے ‘آپ کا شکریہ’ کہنے کے لیے ہسپتال کو بطور عطیہ دی ہیں۔”
ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے گگن ہائیم پیویلین میں “ماؤنٹ سینائی کی نرسو، آپ کا شکریہ” کے عنوان سے اِن تصویروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔