اگرچہ بہت سے امريکی بچوں کو پبلک سکولوں کے نظام ميں بھرتی کيا جاتا ہے جہاں غير مذہبی موضوعات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، مذہبی فرقوں نے ابتدائ امريکی تعليم ميں اہم کردار ادا کيا تھا۔ اور بہت سے نجی سکول آج بھی مذہبی جڑوں کو برقرار رکھے ہوۓ ہيں۔ نوآبادياتی دور ميں فقط چند سکول ہی تھے۔ بچوں کو گھروں ميں تعليم دی جاتی تھی تا کہ وہ عيسائ بائبل کو پڑھ سکيں۔ ابتدائ سکولوں ميں بھی يہی پڑھايا جاتا تھا۔
ايک نئ کتاب عقيدہ + آزادی: امريکہ ميں مذہب، ملک ميں ديگر مذہبی رسومات کے ساتھ امريکہ ميں مذہب اور تعليم کے درميان تعلق کا مشاہدہ کرتی ہے۔
کتاب ميں شامل يہ تصاوير امريکی مذہبی ورثے کو اجاگر کرتی ہيں۔