کھلاڑیوں کا یوکرین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار [تصویری جھلکیاں]

مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے، پیشہ ور اور شوقیہ دونوں قسم کے کھلاڑی  روس کی بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ کے دوران یوکرین اور اس کے شہریوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔


 عورتیں ٹینس کھیل رہی ہیں (© Mark J. Terrill/AP Images)
(© Mark J. Terrill/AP Images)

انڈین ویلز، کیلی فورنیا میں 15 مارچ کو ‘ بی این پی پیریبا اوپن پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹ’ میں یوکرین کے پرچمی رنگوں میں ملبوس آسٹریلیا کی ٹینس کی کھلاڑی،  ڈاریا سیویل ایک شاٹ کھیل رہی ہیں۔


 یوکرین کی حمایت میں ٹی شرٹ پہنے ہوئے باسکٹ بال کا ایک کھلاڑی (© Brad Penner/USA Today Sports/Reuters)
(© Brad Penner/USA Today Sports/Reuters)

امریکی یونیورسٹیوں کے باسکٹ بال کے کھلاڑی اپنے کھیلوں سے پہلے یوکرین کی حمایت میں ٹی شرٹیں پہنے ہوئے ہیں۔ اِن میں انڈیانا کے نوٹرے ڈیم کے فارورڈ پوزیشن پر کھیلنے والے، پال اٹکنسن جونیئر [درمیان میں] بھی شامل ہیں۔ اٹکنسن 10 مارچ کو بروکلین، نیویارک میں ‘ ورجینیا ٹیک’ کی ٹیم کے خلاف میچ کے لیے تیاری کر رہے تھے۔


 گھوڑے پر سوار عورت کے بازو پر یوکرین کے پرچم والی پٹی بندھی ہوئی ہے اور اُس نے بازو اوپر اٹھایا ہوا ہے۔ (© Matthew Childs/Reuters)
(© Matthew Childs/Reuters)

ریچیل بلیک مور نے 15 مارچ کو چیلٹن ہیم، انگلینڈ میں ‘ چیلٹن ہیم فیسٹیول’ میں رکاوٹوں والی دوڑ کی چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کی حمایت میں بازو پر پٹی باندھی ہوئی ہے۔


 ایک دوسرے کے گرد بازو پھیلائے کھڑے باسکٹ بال کے کھلاڑی۔ (© Lachlan Cunningham/Getty Images)
(© Lachlan Cunningham/Getty Images)

‘سیکرامینٹو کنگز’ نامی ٹیم میں سنٹر کی پوزیشن پر کھیلنے ایلکس لین کا تعلق یوکرین سے ہے۔  24 فروری کو اُن کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی اور ‘ ڈینور نگیٹس’ ٹیم کے کھلاڑی میچ کے آغاز سے پہلے ایک لمحے کے لیے خاموشی اختیار کیے  کھڑے ہیں۔


 ایک آدمی نے یوکرین کے پرچمی رنگوں والے ربن والا ہیٹ پہنا ہوا ہے (© Sam Greenwood/Getty Images)
(© Sam Greenwood/Getty Images)

انگلینڈ کے گولف کے پیشہ ور کھلاڑی، ٹومی فلیٹ ووڈ نے 8 مارچ کو پونٹے ویدرا بیچ، فلوریڈا کے ٹی پی سی سا گرس کلب میں ہونے والی ‘پلیئرز چیمپین شپ’ سے پہلے پریکٹس کے دوران یوکرین کی حمایت میں پیلے اور نیلے رنگ کا ربن باندھا ہوا ہے۔


 رنگین بالوں والی دوڑتی ہوئی عورت (© Bernadett Szabo/Reuters)
(© Bernadett Szabo/Reuters)

کینیڈا کی گیبریلا ڈیبیوس-سٹیفورڈ اپنے بالوں میں یوکرین کے  پرچمی رنگ لگائے، سربیا کے شہر بلغراد میں 18 مارچ کو ‘ عورتوں کی ورلڈ ایتھلیٹکس اِن ڈور چیمپئن شپ’ کے دوران عورتوں کے 3,000 میٹر کے فائنل مقابلے میں دوڑ رہی ہیں۔


روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلیو نے 26 فروری کو دبئی چیمپئن شپ کے دوران ایک ٹی وی کیمرے پر “نو وار پلیز” [برائے مہربانی جنگ نہ کریں] لکھا۔


 ریس کار کے بمپر پر لگا یوکرینی جھنڈآ (© Chris Williams/Icon Sportswire/Getty Images)
(© Chris Williams/Icon Sportswire/Getty Images)

لاس ویگاس میں 6 مارچ کو ہونے والے نیسکار کپ سیریز 400 سے پہلے جوئی لوگانو کی ریس کار کے بمپر پر یوکرین کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔


 فٹبال کے گول کیپر نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اُس پر لکھا ہے 'سٹاپ دا وار' [جنگ بند کریں] (© Alberto Lingria/Reuters)
(© Alberto Lingria/Reuters)
27 فروری کو البانیہ سے تعلق رکھنے والے تھامس سٹراکوشا نے روم میں ناپولی کے خلاف فٹ بال میچ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس کے دوران یوکرین کی حمایت میں ایک شرٹ پہن رکھی ہے۔ سٹراکوشا اطالوی پیشہ ورانہ سپورٹس کلب لاسیو کے لیے کھیلتے ہیں۔


 ایک عورت نے اپنے سر کے گرد یوکرین کے پرچمی رنگوں والا ربن بادھا ہوا ہے (© Jens Büttner/dpa/picture alliance/Getty Images)
(© Jens Büttner/dpa/picture alliance/Getty Images)

یوکرین میں پیدا ہونے والیں امریکی ٹیم کی پیرا اولمپیئن کھلاڑی، اوکسانا ماسٹرز نے ژانگ جیاکاؤ، چین میں 3 مارچ  2022 کو سرمائی پیرا اولمپک کھیلوں کے آغاز سے قبل پریکٹس کے دوران یوکرینی رنگوں والی پٹی سر پر باندھ رکھی ہے جس پر دل کا نشان بنا ہوا ہے۔


 یوکرین کی حمایت میں سجائے جانے والے باسکٹ بال کے جوتوں کی قریب سے لی گئی ایک تصویر (© Amy Kontras/USA Today Sports/Reuters)
(© Amy Kontras/USA Today Sports/Reuters)

ٹیکساس کی بیلر یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم میں سنٹر کی پوزیشن پر کھیلنے والے، جیریمی سوچن 10 مارچ کو کینساس سٹی، میزوری میں کالج باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران یوکرین کی حمایت کا اظہار کرنے والے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔


 ایک دوسرے کے بازو تھامے ہوئی عورتوں کی قطار (© David Becker/AP Images)
(AP Photo/David Becker)

یونیورسٹی آف کولوراڈو کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کی کھلاڑی لاس ویگاس میں 3 مارچ کو ایریزونا کے خلاف خواتین کی نیشنل کالجیٹ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے ایک میچ سے قبل یوکرین کی حمایت میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کیے قطار میں کھڑی ہیں۔