اگر آپ نے کسی ساحل کی صفائی میں حصہ لیا ہے ، کسی ساحلی قطعے کی حفاظت کی مہم چلائی ہے یا محض ایک سمارٹ فِن کے ساتھ سرفنگ کی ہے تو اس طرح آپ نے زمین پرسب سے قیمتی وسائل میں سےایک وسیلےکی حفاظت کرنے میں مدد کی ہے۔
اپنی کہانی #1KOceanActions مہم میں دوسرے لو گوں تک پہنچائیے اور یوں آپ کو واشنگٹن میں 15 سے 16 ستمبر تک ہونے والی “2016 کی ہمارے سمندر کی کانفرنس” میں نمایاں طور پر دکھایا جا سکتا ہے۔
ہمارے سمندر کی کانفرنس میں جمع ہونے والے دنیا کے سینکڑوں لیڈر سمندر کے مسائل پر غور کریں گے اور نازک اہمیت کے اس وسیلے کو محفوظ رکھنے کے طریقے تلاش کریں گے۔
ہوسکتا ہے کہ ان میں سے ایک آپ بھی ہوں!
1000oceanactions.org پر جا کر اپنے سمندر کے پراجیکٹ کو نقشے میں شامل کر لیجیے اور #1KOceanActions سے رہنمائی حاصل کرتے ہو ئے سمندر کے دوسرے دلچسپ پراجکیٹوں کا پتہ چلائیے۔