امریکہ کے خلیجی ساحل، فلوریڈا، پیورٹو ریکو اور یو ایس وِرجن آئی لینڈ میں آنے والے طوفانوں سے بے گھر ہونے والے امریکیوں کی ضروریات پوری کرنے کے باوجود، امریکہ نے تباہ کن واقعات کے بعد کیریبین جزائر میں اِرما اور ماریہ نامی طوفانوں سے آنے والی تباہی کے متاثرین کے لیے امداد کاروائیاں کرنے والے ماہرین اور ہنگامی ضروریات کا امدادی سامان بھیجا ہے۔
امریکی امدادی ٹیمیں، میکسیکو سٹی میں 19 ستمبر کو آنے والے زلزلے میں بچنے والوں کی تلاش میں مقامی ٹیموں کی مدد بھی کر رہی ہیں۔
امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (یو ایس ایڈ) کے ایڈمنسٹریٹر، مارک گرین نے 21 ستمبر کو نیویارک میں کہا، “اس موقع پر جب کہ امریکہ میکسیکو اور کیریبین جزائر میں اپنے ہمسایوں کی مدد کر رہا ہے، تو میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد بطور عطیہ دینے والا دنیا کا ایک سرکردہ ملک ہے، اور رہے گا۔”
گرین نے کہا، “جب بھی زلزلوں، خشک سالیوں یا تنازعات سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنا ہوا تو امریکہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ اُن کی ضرورت کے لمحات کے دوران کھڑا رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔ بحیثیت امریکی ، ہم ایسے ہی ہیں۔”
اِرما نامی طوفان 5 ستمبر کو بربوڈا سے ٹکرایا اور 10 ستمبر کو فلوریڈا پہنچنے سے پہلے کیریبین کے سارے علاقوں میں تباہ کن بارشوں، ہواؤں اور سمندری ریلوں کا باعث بنا۔ آج تک کے ریکارڈ کے مطابق بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا یہ شدید ترین طوفان تھا۔ 18 ستمبر کو ڈومینیکا سے ٹکرانے والے ماریا نامی طوفان نے بحراوقیانوس کی طرف جاتے ہوئے اپنی راہ میں پیورٹو ریکو سے لے کر ٹرکس اور کیکوس آئی لینڈز تک تباہی مچا کر رکھ دی۔
صدر ٹرمپ نے ماریا طوفان کو “عفریت” قرار دیا۔
یو ایس ایڈ نے 7 ستمبر کو “قدرتی آفات میں امدادی کاروائیاں کرنے والی ایک ٹیم” کو متحرک کیا اور اسے اِرما نامی طوفان کے آنے سے پہلے ہیٹی، ڈومینیکن ری پبلک، بربوڈآ، اور بہاماز میں تعینات کیا۔
NEW BLOG: Get an inside look at @USAID's disaster response in the #Caribbean after #HurricaneIrma & #HurricaneJose https://t.co/4XYwk5iWSh
— USAID/OFDA (@theOFDA) September 19, 2017
ارما اور ماریہ نامی طوفانوں کی تباہیوں کے درمیان، ہوزے نامی طوفان بھی انہی جزائر کے قریب سے گزرا جس کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں اور امدادی کاروائیاں عارضی طور پر رک گئیں۔ طوفانوں کے قومی مرکز کے مطابق، ہوزے طوفان کی شدت میں اب کمی آگئی ہے۔21 ستمبر تک یو ایس ایڈ، کیریبین میں طوفان کے متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی امداد کے سلسلے میں 13 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ابتدائی امداد فراہم کر چکا ہے جس کی کچھ تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے:
- انٹیگوا اور برمودا، بہاماز، ڈومینیکا اور سینٹ مارٹِن آئی لینڈز کے فرانس اور ہالینڈ کے علاقوں کے لیے، نقل و حمل اورامدادی سامان کی خاطر، ہر ایک کے لیے ایک ایک لاکھ ڈالر۔
- بہاماز اور انٹیگوا اور بربوڈا کو فضائی راستے سے 686,000 ڈالر کی امدادی اشیاء کی فراہمی۔
UPDATE @southcomwatch's desalination units in #StMartin have produced 4K gal. of💧in 3 days. We're working together to support #Irma response pic.twitter.com/Df3J13g7oJ
— USAID's Bureau for Humanitarian Assistance (@USAIDSavesLives) September 18, 2017
امریکہ کے محکمہِ دفاع کی جنوبی کمانڈ نے سینٹ مارٹِن میں رہائشیوں کے لیے انتہائی اہم یعنی پینے کے صاف پانی کے آٹھ ہلکے یونٹ مہیا کیے۔ ایک یونٹ روزانہ 45,000 لٹر پانی صاف کرسکتا ہے۔