
40 برس سے زائد عرصے تک حیاتیاتی کیمیا دان، کیٹلین کاریکو نے ایک جنیاتی کوڈ، “سنتھیٹک میسنجر آر این اے” (رائبو نیوکلیک ایسڈ) یا ایم آر این اے پر تحقیق کی۔
اُن کا یہ سفر آسان نہ تھا۔ اپنے شوہر اور دو سالہ بیٹی کے ہمراہ انہوں نے 1985ء میں اپنا آبائی ملک، ہنگری چھوڑا اور فلاڈیلفیا میں رہنے لگیں۔ اگرچہ انہوں نے کام تو تدریسی عہدوں پر شروع کیا، تاہم ایم آر این اے پر اُن کے مطالعے کے لیے گرانٹ یعنی مالی امداد کی درخواستوں کو متواتر مسترد کیا جاتا رہا۔
اُن کی تنزلیاں ہوئیں اور اُنہیں اپنے ساتھی سائنس دانوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود کاریکو نے ایم آر این اے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی اور اس پر تحقیق کرتی رہیں کہ جنیاتی کوڈ کے واحد نیوکلیس والے مالکیول دماغی فالج سے لے کر کینسر تک، امراض کے ایک بہت بڑے سلسلے کا کیسے علاج کر سکتے ہیں — اور دیگر امراض کے علاوہ انفلوئنزا سمیت دوسری بہت سی بیماریوں کے خلاف کس طرح تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
کاریکو کی قسمت 1998ء میں اُس وقت ایک اہم موڑ آیا جب اُن کی ملاقات بیماریوں کے خلاف مدافعاتی نظام کے ماہر، پروفیسر ڈریو وائزمین سے ہوئی۔ وہ پینسلوینیا یونیورسٹی میں میڈیسن کے پروفیسر تھے۔ اِن دونوں نے مل کر ایک تحقیقی شراکت داری کی بنادی رکھی۔
اور پھر 2020ء میں دنیا میں جب کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑی۔ اس موقع پر، ایم آر این اے نے امریکہ میں استعمال کی اجازت حاصل کرنے والی کووڈ-19 کی پہلی دو ویکسینوں کی دریافت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
آج کاریکو اور وائزمین کی ایم آر این اے علاجوں اور ویکسینوں کی تیاری میں انقلابی خدمات کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ اُن کو ویکسینوں کی دریافت کے پیچھے کارفرما سائنس کے اکثریتی حصے پر اپنے سب سے پہلے کیے جانے والے کام کی وجہ سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس سال کروڑوں لوگوں کو یہ ویکسینیں لگائی جائیں گیں۔
کاریکو گو کہ اب بھی پیسلوینیا میں کام کر رہی ہیں، تاہم وہ جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنی کی سینیئر نائب صدر بھی ہیں۔ اس کمپنی نے امریکی دواساز کمپنی، فائزر کے ساتھ مل کر ویکسین تیار کی ہے۔
Congrats to Dr. @kkariko Senior VP @BioNTech_Group, a recipient of the 2021 "Building the Foundation Award"! Dr. Karikó, in collab w/ Dr. Drew Weissman, developed #mRNA technology that paved the way for @pfizer's #COVID19 vaccine. Basic science like this is critical! #RAAwards pic.twitter.com/KE6kumTsPg
— ResearchAmerica (@ResearchAmerica) February 16, 2021
اپنی شراکت کاری شروع کرنے کے 20 برس بعد، دسمبر میں انہوں نے اور وائزمین نے پینسلوینیا یونیورسٹی میں فائزر/بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کا پہلا حفاظتی ٹیکہ لگوایا۔
کاریکو نے حال ہی میں نیویارک پوسٹ کو بتایا، “مجھے جو کچھ حاصل ہے اور جہاں میں رہتی ہوں اور جو کچھ میں کرتی ہوں، وہ اچھا لگتا ہے۔ کچھ بھی نہیں بدلے گا۔”
وہ ہر روز صبح پانچ بجے اٹھتی ہیں اور اپنے گھر کے تہہ خانے میں واقع تجربہ گاہ میں کام کرتی ہیں۔ یہیں پر اُن کے شوہر کے کام کرنے کی جگہ بھی ہے۔ زیادہ تر والدین کی طرح اُن کی بیٹی سوزن فرانسیا، جو دو مرتبہ کشتی رانی کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں فخر کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
کاریکو اُن نئی دواؤں کے بارے میں بہت پرجوش ہیں جن کی تیاری میں ایم آر این اے ٹکنالوجیاں کے معاون ثابت ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے بدستور اِن تمام امکانات پر یقین ہے۔”
پینسلوینیا یونیورسٹی کے مطابق، ہسپتالوں میں آزمائشی تجربات سے گزرنے والی ایم آر این اے کی دیگر ویکسینوں میں وہ ویکسینیں بھی شامل ہیں جو ایچ آئی وی، جلدی بیماری داد، زیکا وائرس، جانوروں کے کاٹے کا علاج اور انفلوئنزا کے خلاف تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔