گریمی ایوارڈز میں امریکی اور یوکرینی اداکاروں کی یوکرین کی حمایت

 لیوبا یاکیمچک مائکروفون میں بول رہی ہیں (© Chris Pizzello/AP Images)
یوکرین کی شاعرہ لیوبا یاکیمچک چونسٹھویں سالانہ گریمی ایوارڈز میں ایک نظم پڑھ رہی ہیں۔ (© Chris Pizzello/AP Images)

3 اپریل کو لاس ویگاس میں چونسٹھویں گریمی ایوارڈز کے دوران یوکرینی پرچم کے نیلے اور پیلے رنگوں کے کپڑوں میں ملبوس یوکرین کی تین فنکاروں نے امریکی فنکار جان لیجنڈ کے ساتھ مل کر گانا گایا۔

یوکرینی نژاد امریکی موسیقارہ سیوزانا آئیگلائڈن اور گلوکارہ میکا نے، جن کی بہن یوکرین کی فوج میں خدمات انجام دے رہی ہے،  لیجنڈ کے ساتھ مل کر نئے ریلیز ہونے والا ایک گانا گایا جس کا ایک بول یہ ہے: “آزادی اُسوقت تک برستی رہو جب تک ہم سب آزاد نہ ہو جائیں۔”

آئیگلائڈن نے یوکرین کے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت میں مرکزی حیثت کا حامل تاروں والا ‘ باندورا’ نامی ساز بجایا۔

آخر میں اِن کے ساتھ یوکرین کی شاعرہ لیوبا یاکیمچک بھی شامل ہوگئیں۔ انہوں نے اس پیشکش کا اختتام ایک نظم پر کیا جس میں انہوں نے یوکرین اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے کہا۔ یاکیمچک گریمی میں اپنی شرکت سے ایک ہفتہ قبل اپنی جان بچانے کے لیے یوکرین سے بھاگیں تھیں۔

گریمی ایوارڈز موسیقی کے شعبے میں موسیقی کے بہترین نمونے پیش کیے جاتے ہیں اور ریکارڈنگ اکیڈمی ہر سال اس کا انعقاد کرتی ہے۔

یوکرینی جھنڈوں اور ایک بچے کی پشت کے پس منظر میں سٹیج پر کھڑے فن کار (© Rich Fury/Getty Images for The Recording Academy)
میکا نیوٹن، جان لیجنڈ اور سیوزانا آئگلائیڈن 3 اپریل کو لاس ویگاس میں چونسٹھویں سالانہ گریمی ایوارڈز کے دوران سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (© Rich Fury/Getty Images for The Recording Academy)