ہبل خلائی دوربین کی تیسویں سالگرہ: “کائناتی چٹان” کی تصویر کی نقاب کشائی

ناسا اور یورپی خلائی ادارے کے بین الاقوامی اشتراک کا نمونہ، ہبل خلائی دوربین 30 سال سے خلا کی خوبصورتی اور پراسراریت سے پردہ اٹھاتی چلی آ رہی ہے۔ 24 اپریل کو ایک “خلائی چٹان” کی تصویر کی نقاب کشائی کرکے ان دونوں اداروں نے ہبل کی تیسویں سالگرہ منائی۔

خلاء میں گرد اور گیسوں سے بنے بادل جن میں سوراخ ہیں۔ (NASA/ESA/STScI)
ہبل ٹیلی سکوپ سے لی گئی اس تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح نئے، توانائی سے بھرپور، انتہائی بڑے ستارے چمکتے ہیں اور طاقت ور ہواؤں اور کاٹ دار تابکار شعاؤں سے اپنے پیدائشی مقامات کی صورت گری کرتے ہیں۔ (NASA/ESA/STScI)

ناسا نے بتایا کہ اس تصویر کو “کائناتی چٹان” کا عرفی نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ زیر سمندر دنیا سے مشابہت رکھتی ہے۔ مگر حقیقت میں یہ ایک قریبی کہکشاں میں کسی ستارے کی پیدائش پر اٹھنے والا آگ کا طوفان ہے۔

ناسا کے مطابق سرخ رنگ اور اس کے قریب نیلے رنگ کے گیس اور گرد سے بننے والے بادل ستاروں کے وجود میں آنے والے اُس خطے کا حصہ ہیں جو ‘عظیم میجلینک بادل’ میں شامل ہے۔

اس خلائی دوربین کو امریکی ماہر فلکیات، ایڈوِن ہبل کے نام منسوب کیا گیا ہے۔