امریکی بحریہ کے “یو ایس این ایس کمفرٹ” نامی بحری جہاز پر ایک ہسپتال بنایا گیا ہے۔ 14 جون کو یہ جہاز نارفوک، ورجینیا کی بندرگاہ سے وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ اور کیریبین ممالک کی مدد کرنے کی خاطر پانچ ماہ کے ایک مشن پر روانہ ہوا۔
امریکی جنوبی کمانڈ کے کمانڈر، ایڈمرل کریگ فالر نے بتایا، “کمفرٹ کی میڈیکل ٹیمیں اُن میزبان ممالک کے پیشہ ور طبی افراد کے ساتھ مل کام کریں گیں جنہوں نے وینیز ویلا کے ہزاروں تارکین وطن اور مہاجرین کو اپنے ہاں رکھا ہوا ہے۔”
نائب صدر پینس اور اُن کی اہلیہ کیرن 18 جون کو میامی میں تھے۔ انہوں نے “کمفرٹ” کو اپنی پہلی منزل، ایکویڈور روانہ ہوتے ہوئے دیکھا۔ پینس نے کہا، “آنے والے پانچ ماہ میں یو ایس این ایس کمفرٹ کا عملہ ضرورت مند افراد کو انتہائی ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے امریکہ کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ یہ سہولتیں خصوصی طور پر اُن مردوں، عورتوں اور بچوں کو بھی فراہم کی جائیں گی جو وینیز ویلا میں جاری غیرمعمولی بحران اور ظلم و ستم کی وجہ سے مصائب جھیل رہے ہیں۔”

یو ایس این ایس کمفرٹ کا خطے کا یہ ساتواں دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران یہ جہاز دیگر ممالک کے علاوہ کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ری پبلک، ایکویڈور، گریناڈا، ہیٹی، جمیکا، پانامہ، سینٹ لوسیا، سینٹ کِٹس اور نیوس میں طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے رکے گا۔
سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر، کمفرٹ کی میڈیکل ٹیمیں عام سرجری اور آنکھوں کی سرجری سمیت علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرتی ہیں۔ کمفرٹ کا عملہ ڈاکٹروں کے نسخوں کے مطابق عینیکیں بنانے کے علاوہ جانوروں کے علاج کی بعض سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے۔
.@StateDept is proud to support @Southcom’s #Comfort2019 deployment to the Western Hemisphere to provide medical assistance to our partners, including those fleeing the political and economic crisis in #Venezuela. We remain steadfast in our #Enduringpromise to the hemisphere. pic.twitter.com/UVoOmUs7uW
— Kimberly Breier (@WHAAsstSecty) June 18, 2019
ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:
محکمہ خارجہ، جنوبی کمانڈ کے یو ایس این ایس کمفرٹ کی 2019 کی مغربی نصف کرہ ارض میں وینیز ویلا کے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے بھاگ کر جانے والے افراد سمیت ہمارے شراکت کاروں کی مدد کی خاطر کی جانے والی تعیناتی کی حمایت کرتا ہے۔ اس نصف کرے میں ہم اپنے #پختہ_وعدے پر ثابت قدمی سے قائم ہیں۔
کمفرٹ پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے افراد کا تعلق ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، کوسٹا ریکا، میکسیکو اور امریکہ سمیت کئی ایک دیگر ممالک سے ہے۔ اس کے علاہ خیراتی اداروں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی بھی معقول تعداد میں کی گئی ہے۔
نائب صدر پینس نے کہا، “کیرن اور میں ابھی ابھی اس جہاز کا دورہ کر کے آئے ہیں اور ہمیں اس میں موجود سہولتوں اور جو کچھ یہ خطے میں لے کر جا رہا ہے اسے [دیکھ کر] خوشگوار حیرت ہوئی۔”